कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جدید تشکیل ، عبدالستار شہرصدر قائم

ناندیڑ31 اکتوبر ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جدید تشکیل کی ہے۔ موجودہ شہر صدر عبدالستار کودوبارہ شہر صدر قائم رکھا گیا ہے جبکہ تین کارگذار صدر نامزد کئے گئے ہیں جن میں بالاجی چوہان، کشور بھورے، مہیش دیشمکھ تروڈے کر شامل ہے۔ اسی طرح 12 نائب صدر بھی نامزد کئے گئے ہیں جبکہ عبا س حسین عرف منا بھائی کو دوبارہ پارٹی کا خازن مقرر کیا گیا ہے۔ 17جنرل سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں جبکہ8 سیکریٹری ، 4 جوائنٹ سیکریٹری ، 3 آرگنائزنگ سیکریٹری، 4 جوائنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح شہر کانگریس کمیٹی میں ضلع کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ، کارگذار صدر، کانگریس پارٹی کے سابق وزراء، موجودہ و سابق ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی، کانگریس پارٹی کے لوک سبھا امیدوار، اسمبلی امیدوار ، پردیش کانگریس کمیٹی کے ناندیڑ ضلع کے عہدیدار ، مختلف فرنٹ کے ضلع صدر ، سابق میئر ، ڈپٹی میئر ، گروپ لیڈر کو شہر کانگریس کمیٹی میں مستقل مدعوین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال سابق ڈپٹی میئر عبدالستار کا شہر صدر عہدہ پر تقرر عمل میں آیا تھا اور انہوں نے نانا پٹولے کی منظوری لے کر شہر کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے دنوں کانگریس کے نئے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے ریاست بھر میں کئی ضلع اور شہر صدر تبدیل کر کے نئے تقررات کئے تھے ۔ ناندیڑ شہر صدر عہدہ پر عبدالستار کو دوبارہ نامزد کر کے ان کی جانب سے روانہ کردہ شہر کمیٹی کے عہدیداران کی لسٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے