कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر ٹریفک برانچ کی جانب سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں پر کارروائی

ایک مہینہ میں7800گاڑی مالکان پر 81 لاکھ 12 ہزار 200 روپئے جرمانہ عائدکیا

ناندیڑ:2؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی ڈرائیوروں پر کارروائی کرنے کے لیے ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے وقتاً فوقتاً شہر ٹریفک برانچ وزیر آباد کو ہدایات دی تھیں۔ جس کے مطابق پولیس انسپکٹر سوریہ موہن بولمواڑ شہر ٹریفک برانچ وزیر آباد نے شہر میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 7800 گاڑی ڈرائیوروں پر کارروائی کرتے ہوئے اُن پر81 لاکھ 12 ہزار 200 روپئے جرمانہ عائد کیا۔ شہر ٹریفک برانچ وزیر آباد نے یکم فروری 2024ء تا 29؍ فروری 2024ء کی مدت میں شہر میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے جملہ 7800 گاڑی ڈرائیوروں پر کارروائی کرتے ہوئے ان پر 81 لاکھ 12 ہزار 200 روپئے جرمانہ عائد کیا۔جن کے منجملہ 3356 گاڑی مالکان سے 32 لاکھ 22 ہزار 100 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔جبکہ ماڈیفائی سائلینسر استعما ل کرنےو الی 71 گاڑیوں پر جرمانہ کی کارروائی کی گئی۔ناندیڑ شہر ٹریفک برانچ کی جانب سے شہریان سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں۔ بصورت دیگر ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کرنےو الوں پر سخت جرمانہ کی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے