कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد کی بڑی کارروائی، 292 کیس درج

ناندیڑ:13؍مارچ (نمائندہ اعتبار) پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ ابیناش کمار کی ہدایت پر شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی مسافر برداری، بغیر لائسنس یا پرمٹ چلنے والی گاڑیوں، تیز رفتار گاڑیوں، فٹاکا بلیٹ موٹر سائیکلوں اور سڑکوں پر لگائے گئے غیر مجاز پھلوں کے ہاتھ گاڑوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے احکامات شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد کو دیے گئے تھے۔اس سلسلے میں 12 مارچ کو بھاگوت ناگرگوجے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر، شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد اور ان کے عملے نے ریلوے اسٹیشن روڈ، مہاویر چوک، کلامندر، ورکشاپ، راج کارنر اور چھترپتی چوک میں گاڑیوں کی دستاویزات کی جانچ کی۔ اس موقع پر آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو وردی پہننے کی بھی ہدایت دی گئی۔ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی گاڑیوں، ٹرپل سیٹ موٹر سائیکلوں، بغیر لائسنس گاڑیوں اور سڑکوں پر لگائے گئے غیر مجاز پھلوں کے ہاتھ گاڑوں اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 292 کیس درج کیے گئے اور 3,41,300 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔پولیس انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر اپنی فوروہیلر یا ٹووہیلر گاڑیاں کہیں بھی پارک کرنے کے بجائے مقررہ پارکنگ مقامات پر پارک کریں، سڑکوں پر پھل گاڑیاں یا دیگر اشیاء رکھ کر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا نہ کریں، ٹریفک سگنل کی پابندی کریں اور ایسی کوئی بھی حرکت نہ کریں جس سے آمد و رفت میں خلل پڑے۔ بصورت دیگر موٹر وہیکل ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ ابیناش کمار اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ سورج گرو کے رہنمائی میں شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد کے آفیسران اور عملے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے