किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں کھلے عام شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ناندیڑ: 7؍جون ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے مقصد سے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی جانب سے شروع کی گئی ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو کے تحت تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے 6؍ جون 2025 ء کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں شراب نوشی کر کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف درج ذیل کارروائیاں کیں۔
پولیس اسٹیشن شیواجی نگر:
سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو کے چارلی ٹیم نمبر 2 کے پولیس اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران ایک شخص کو عوامی مقام پر شراب پی کر بدامنی پھیلاتے ہوئے پایا، جس پر مہاراشٹر پولیس قانون کی دفعہ 110/117 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی :
چارلی ٹیم نمبر 3 کے پولیس اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران MIDC علاقے میں ایک شخص کو عوامی مقام پر شراب نوشی کرتے ہوئے پایا۔ اس پر بھی دفعہ 110/117 کے تحت قانونی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ حدود میں موجود وائن شاپس کی بھی جانچ کی گئی۔
پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر:
چارلی ٹیم نمبر 1 اور 2 کے پولیس اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران انورودیے نگر اور سنویدھان نگر علاقوں میں ایک نوجوان کو موٹر سائیکل کے سائلنسر میں غیر قانونی تبدیلی کے ساتھ پایا، جس پر دفعہ 198 موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور موٹر سائیکل کو پولیس اسٹیشن میں جمع کروا دیا گیا۔ ساتھ ہی حدود کی وائن شاپس کی بھی تفتیش کی گئی۔
پولیس اسٹیشن وزیرآباد:
چارلی ٹیم نمبر 2 اور 3 کے اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران بس اسٹینڈ پر ایک شخص کو کھلے عام شراب نوشی کرتے ہوئے پایا۔ مذکورہ شخص پر بھی دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناندیڑ شہر میں کوئی بھی شخص عوامی مقامات پر شراب نوشی نہ کرے، اور نہ ہی شراب نوشوں کو ایسی جگہ فراہم کی جائے۔ عوامی امن و امان کو بگاڑنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے