कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، 2 لاکھ 91 ہزار 600 روپئے جرمانہ وصول

ناندیڑ:8؍اکتوبر (نمائندہ اعتبار)ناندیڑ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک پریشانیوں پر قابو پانے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر وزیرآباد اور اتوارہ ٹریفک برانچ نے مشترکہ کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران بغیر لائسنس یا پرمٹ چلنے والی گاڑیاں، غیر قانونی مسافر گاڑیاں، تیز رفتاری سے دوڑنے والی گاڑیاں، سڑکوں پر تجاوز کرنے والے پھل فروش اور ’’فٹاکا بلیٹ‘‘ (تیز آواز والی موٹر سائیکلیں) کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی۔اس مہم کے دوران 7؍اکتوبر 2025 ءکو وزیرآباد ٹریفک برانچ کے انچارج پولیس انسپکٹر صاحب راؤ گُٹے نے سٹی بی عملہ اور فساد کنٹرول فورس کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ وزیرآباد چوک، مہاویر چوک، ریلوے اسٹیشن، کلا مندر اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی۔ اس دوران بغیر وردی کے آٹو رکشا چلانے والے ڈرائیوروں، ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں، غیر قانونی مسافر گاڑیوں اور فٹاکا بلیٹ کے خلاف 130 مقدمات درج کر کے کل 1,59,550 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔اسی روز اتوارہ ٹریفک برانچ کے انچارج پولیس انسپکٹر جناب جگن ناتھ پوار نے اپنی ٹیم کے ساتھ دیگلور ناکہ، قدیم مونڈھا اور ڈھولے کارنر کے علاقوں میں کارروائی کی۔ اس دوران گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ کی گئی، آٹو رکشا ڈرائیوروں کو وردی پہننے کی ہدایت دی گئی، اور قدیم مونڈھا علاقے میں سڑکوں پر رکاوٹ بننے والی پھل فروش گاریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس مہم کے دوران 126 مقدمات درج کر کے کل 1,32,050 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔وزیرآباد اور اتوارہ ٹریفک برانچ نے مشترکہ طور پر یہ مہم چلاتے ہوئے فٹاکا بلیٹ، غیر قانونی مسافر گاڑیوں، سڑکوں پر قبضہ کرنے والے پھل فروشوں، بغیر لائسنس و پرمٹ چلنے والی گاڑیوں، تیز رفتاری اور بغیر وردی ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 91 ہزار 600 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، اور ایڈیشنل ایس پی سورج گروو کی رہنمائی میں وزیرآباد و اتوارہ ٹریفک برانچ اور فساد کنٹرول فورس کے پولیس افسران و عملے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے