कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں ٹریفک جام اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا انتباہ

ناندیڑ: 10؍جنوری ( نمائندہ اعتبار) شہر میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی ٹریفک کی بھیڑ اور سڑکوں پر ہونے والی تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے ناندیڑ ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شہر میں گاڑیوں کی فٹنس، پرمٹ، انشورنس اور پی یو سی کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آٹو رکشا ڈرائیوروں کی جانب سے وردی نہ پہننا، سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنا، نو پارکنگ میں آٹو کھڑا کرکے مسافر بٹھانا اور سڑکوں کے کنارے دکانداروں کی طرف سے سامان، فلیکس یا بورڈ وغیرہ رکھ کر راستہ تنگ کرنا جیسے معاملات پر بھی سخت نظر رکھی جائے گی۔اسی طرح سڑکوں پر ہینڈ کارٹ اور پھولوں کی گاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی مہم کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی راستوں پر رکاوٹ پیدا کرنا قانوناً جرم ہے اور بھارتیہ نیائے سنہیتا کے تحت ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح موٹر وہیکل ایکٹ کے مطابق بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ناندیڑ ضلع پولیس انتظامیہ نے تمام شہریوں، گاڑی چلانے والوں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی سڑکوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات نہ کریں اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کاموں سے گریز کریں، بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے