कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں جلوسِ محمدیؐ کا پُرجوش انعقاد

تمام تصاویر: منور خان

ناندیڑ: 8؍ ستمبر:(نمائندہ اعتبار)آج بروز پیر ناندیڑ شہر میں مر کزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں عید میلادالنبیﷺ کا عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ اس سال عید میلادالنبیﷺ 5؍ ستمبر کو منائی گئی، تاہم 6؍ ستمبر کو گنیش وسرجن کے باعث پولیس انتظامیہ اور مرکزی میلاد کمیٹی کے درمیان میٹنگ منعقد ہوئی اور یہ طے پایا کہ جلوس گنیش وسرجن کے بعد نکالا جائے۔چنانچہ 8؍ ستمبر کو جلوسِ محمدیؐ نظام کالونی ناندیڑ سے آئی ٹی آئی شیواجی نگر، کلا مندر، وزیرآباد چوک، شیواجی پُتلا، گاندھی پُتلا، مہاویر چوک، قدیم مونڈھا ،ایم جی روڈ، محمد علی روڈ سے ہوتا ہوا آستانہ مستان شاہ ولی درگاہ قادری ؒکے میلاد گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوا۔میلاد گراؤنڈ پر سنی علمائے کرام حضرت مولانا تراب الدین رضوی، حضرت مفتی منشاد رضوی، حضرت مفتی مرتضیٰ مصباحی، مولانا صادق ، مفتی عبدالعظیم رضوی، مولانا غلام مصطفیٰ، حافظ سرفراز، قاری شاد اللہ، مولانا مختار، مولانا شمس الدین اور دیگر علما نے وعظ و نصیحت کے بیانات پیش کیے۔ بعد ازاں ظہر کی نماز ادا کی گئی اور مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے نیاز و کھانے کا انتظام کیا گیا۔اس جلوس کو کامیاب بنانے میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر عبدالمجیب قادری، نائب صدر صوفی علی بابا، شیخ غلام دستگیر، سکریٹری حاجی احمد نوی والا، جوائنٹ سکریٹری ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیر دار، خازن سلیم گیگانی، محمد رفیق اشرفی والا اور کمیٹی کے اراکین پیر خان، شیر خان، حاجی حارث قادری، داؤد خان، پاشا قادری، جاوید بھائی، رفیق بھائی رضوی و دیگر اراکین نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل ایس پی، ڈی وائی ایس پی، تمام پولیس انسپکٹرز اور پولیس انتظامیہ نے بھی جلوس کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔ مرکزی میلاد کمیٹی نے پولیس انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، میڈیا اور دیگر تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے