कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں اسٹریٹ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، عوامی مقامات پر شراب نوشی اور شور شرابہ کرنے والوں پر سخت کاروائی

 

ناندیڑ: 24؍ستمبر(نمائندہ اعتبار)پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم کو روکنے کے لئے ’’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت خصوصی ٹیم تشکیل دی گئیہے۔ اس مہم کے دوران 23؍ستمبر 2025 ءکو پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل ایس پی سورج گُرو کے رہنمائی میں ٹیم کے سربراہ سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور چارلی پولیس عملہ نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی کی۔اس کارروائی میں درج ذیل افراد کو عوامی مقامات پر شراب پی کر امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں پولیس ایکٹ کی دفعہ 110/117 کے تحت پکڑا گیا اور کاروائی کی گئی:
1. پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر: شیتکری چوک، ورکشاپ کے قریب 3 افراد کو شراب پی کر شور مچاتے ہوئے پکڑا گیا۔ متعلقہ دکانوں، وائن شاپ اور ہوٹلوں کی بھی جانچ کی گئی۔
2. پولیس اسٹیشن ناندیڑ رورل: ایم۔آئی۔ڈی۔سی علاقے میں 3 افراد شراب پی کر عوامی شور شرابہ کرتے پائے گئے۔ شراب کی دکانوں اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی۔
3. پولیس اسٹیشن شیواجی نگر: نیا منڈھا علاقے میں 2 افراد کو عوامی جگہ پر نشے میں بدتمیزی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
4. پولیس اسٹیشن اتوارہ: پرانا منڈھا علاقے میں ایک شخص شراب پی کر امن عامہ کو خراب کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
5. دامنی ٹیم: گشت کے دوران پرانا منڈھا علاقے میں ایکشخص کو چیخ و پکار کرتے ہوئے پایا گیا جس کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے واضح کیا کہ ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر شراب پینا، شراب پینے کے لئے جگہ مہیا کرنا یا عوامی امن میں خلل ڈالنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے