कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر ضلع کانگریس کمیٹی کی اہم میٹنگ ، نئے تقررات کا اعلان

ناندیڑ:23؍ جولائی ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے کی ہدایت پر آج کانگریس پارٹی دفتر میں ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں ناندیڑ جنوب حلقہ کے رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے، شہر صدر عبدالستار، ضلع کارگذار صدر شمیم عبداللہ ،آنند چوہان، ریاستی جوائنٹ سیکریٹری شیام درک، ڈاکٹر شراون ریپن واڑ، اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر مسعود احمد خان، شہر کارگذار صدر بالاجی چوہان، مہیلا شہر صدر ڈاکٹر کرونا جمداڑے،ایس سی شعبہ کے ریاستی نائب صدر پرفل ساونت ، شہر بلاک صدر سبھاش رائے بولے، کارگذار صدر سریش ہٹکر ، ناندیڑ جنوب صدر مہیش مانجرمکر،منا عباس حسین،عبدالغفار، گنگا دھر سونکامبڑے ، مہیش دیشمکھ، ستیہ پال ساونت، اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر رحیم احمد خان، شہر صدر عزیز قریشی، ایکناتھ مورے، انجینئر نسیم پٹھان سمیت شہر و ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران ، سابق کارپوریٹرس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر آئندہ اسمبلی کے سلسلہ میں تیاریوں میں مصروف ہو جانے کی ہدایت پارٹی قائدین کی جانب سے دی گئی ۔ بوتھ سطح پر کام کرتے ہوئے نئی کمیٹیاں تشکیل دینے اور فی الحال نئے ووٹرس کے ناموں کی شمولیت پر زور دینے کی اپیل شہر صدر عبدالستار کی جانب سے کی گئی ۔ شمیم عبداللہ نے کہا کے اس بار اسمبلی چنائو میں ناندیڑ شمال یا جنوب سے ایک مسلم امیدوار کو پارٹی نے ٹکٹ دینا چاہیے۔ اسی طرح پرفل ساونت و دیگر نے کہا کے دیگلور ایس سی حلقہ سے بودھ طبقہ کے کانگریسی لیڈر کو ٹکٹ دینا چاہیے۔ آج کی میٹنگ میں یہ قرار داد منظور کی گئی کہ دیگلور حلقہ سے ایس سی زمرہ میں بودھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کانگریسی لیڈر کو ٹکٹ دیا جائے اور اسی طرح ناندیڑ شمال سے مسلم سماج سے تعلق رکھنے والے کسی ایک کانگریسی لیڈر کو ٹکٹ دیا جائے۔ اس موقع پر شہر کانگریس کمیٹی کے نئے تقررات بھی کئے گئے ۔ نائب صدر ، جنرل سیکریٹری ، سیکریٹری ان عہدوں پر جن کے تقررات ہوئے ہیں انہیں نامزدگی کے مکتوب پیش کئے گئے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض پارٹی کے ترجمان و سابق کارپوریٹر منتجب الدین نے انجام دیئے اور اختتام پر کارگذار صدر سریش ہٹکر نے شکریہ ادا کیا۔ شیام درک اور مہیش دیشمکھ کے تقرر پر بھی ان کی گلپوشی کی گئی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے