कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: سٹی اسٹریٹ سیفٹی ٹیم کی کارروائی

عوامی مقامات پر شراب پی کر ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن

ناندیڑ:13؍مارچ (نمائندہ اعتبار) پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ ابیناش کمار کی جانب سے شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے شروع کی گئی ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو کے تحت مختلف مقامات پر کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ سورج گرو کی ہدایات اور رہنمائی میں ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور چارلی پولیس عملے نے 11 اور 12 مارچ سنِ 2026ء کو انجام دی۔
ناندیڑ رورل سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے چارلی نمبر 2 اور 3 کے پولیس عملے کو پیٹرولنگ کے دوران سڈکو علاقہ میں روبی ہوٹل کے پاس 3 افراد شراب نوشی کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے کے شراب کی دکانیں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی بھی جانچ کی گئی۔
ایئرپورٹ علاقہ میں سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے چارلی نمبر 2 کے پولیس عملے نے پیٹرولنگ کے دوران مال ٹیکڑی میں 2 افراد کو شراب نوشی کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا۔ ان کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور علاقے کے شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی۔
بھاگیہ نگر سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے چارلی نمبر 2 کے پولیس عملے نے پیٹرولنگ کے دوران بھگیرتھ نگر میں 1 شخص کو شراب نوشی کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا۔ اس کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے کے شراب کی دکانیں، وائن شاپس اور ہوٹل بھی چیک کیے گئے۔
وزیرآباد علاقہ میں سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے چارلی نمبر 1 اور 2 کے پولیس عملے کو پیٹرولنگ کے دوران عدالت کے عقب میں 2 افراد شراب نوشی کر کے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے خلاف دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور علاقے کے شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی جانچ کی گئی۔
وزیرآباد علاقہ میں سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے چارلی نمبر 1 اور 2 کے پولیس عملے کو پیٹرولنگ کے دوران ڈھولے کارنر پر بغیر نمبر پلیٹ کی ایک فٹاکا بلیٹ موٹر سائیکل ملی، جس پر 1500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح اسٹیڈیم کے علاقے میں تیز اور کرخت آواز پیدا کرنے والی ایک گاڑی پر 500 روپئے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقے کی شراب کی دکانیں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی بھی جانچ کی گئی۔
دامنی ٹیم کے آفیسران اور عملے نے پیٹرولنگ کے دوران ہنگولی گیٹ کے پاس 6 افراد کو شور شرابہ کرتے ہوئے عوامی امن میں خلل ڈالتے پایا۔ ان کے خلاف پولیس اسٹیشن وزیرآباد میں دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ ابیناش کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہر میں کوئی بھی شخص عوامی مقامات پر شراب نوشی نہ کرے اور نہ ہی شراب نوشی کے لیے جگہ فراہم کرے۔ عوامی امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے