कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی دستہ کی کارروائی

عوامی مقامات پر شراب نوشی کرکے امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی

ناندیڑ: 17؍ستمبر(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے مقصد سے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر’’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت خصوصی دستہ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس ڈرائیو کے دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل ایس پی سُرج گُرو کی رہنمائی میں دستہ کے سربراہ پولیس انسپکٹر شری بھاگوت ناگرگوجے اور چارلی پولیس اہلکاروں نے 16؍ستمبر 2025 ءکو شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی مقامات پر شراب پی کر امن عامہ میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کی تفصیل:
(1) پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی کے اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو دستہ (چارلی نمبر 2 و 3) نے MIDC، گوپال چاودی علاقے میں 2 افراد کو شراب نوشی کرتے ہوئے عوامی امن میں خلل ڈالتے پایا۔ ان پر دفعہ 110/117 مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ اسی کے ساتھ حدود میں شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلز کی بھی جانچ کی گئی۔
(2) پولیس اسٹیشن وزیرآباد کے دستہ (چارلی نمبر 1 و 2) نے بس اسٹینڈ علاقے میں ایکشخص کو شراب پی کر امن عامہ میں خلل ڈالتے ہوئے گرفتار کیا اور اس پر بھی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ علاقہ کی شراب کی دکانوں اور ہوٹلز کی چیکنگ بھی کی گئی۔
(3) پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ کے دستہ (چارلی نمبر 1 و 2) نے بٹکو وائن مارٹ پر 2 افراد کو اسی حالت میں پکڑا۔ ان پر بھی مذکورہ دفعات کے تحت کارروائی کی گئی اور علاقے کی شراب دکانوں اور ہوٹلز کی جانچ کی گئی۔
(4) پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر کے دستہ (چارلی نمبر 1 و 3) نے ستکار وائن شاپ اور ورکشاپ پر 4 افراد کو شراب پی کر امن عامہ میں خلل ڈالتے پایا۔ ان کے خلاف بھی وہی قانونی کارروائی کی گئی اور حدود کی دکانوں و ہوٹلز کی جانچ کی گئی۔
(5) پولیس اسٹیشن اٹوارہ کے دستہ (چارلی نمبر 1، 2 اور 3) نے قدیم مونڈھا علاقے میں 3 افراد کو پکڑا جو شراب نوشی کرتے ہوئے عوامی امن میں خلل ڈال رہے تھے۔ ان پر بھی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر علاقے کی شراب دکانوں اور ہوٹلز کی جانچ بھی عمل میں لائی گئی۔
آخر میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے عوام سے اپیل کی کہ شہر میں کوئی بھی شخص عوامی مقام پر شراب نوشی نہ کرے اور نہ ہی شراب پینے کے لئے جگہ فراہم کرے۔ بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے