कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ : سونے چاندی کے زیورات لوٹنے والی ٹولی حراست میں 

صرافہ بیوپاری کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر ڈال کر واردات انجام دی گئی تھی

ناندیڑ:17؍اپریل (اعتبار نیوز) ناندیڑ لوکل کرائم برانچ نے صرافہ بیوپاری کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر ڈال کر سونے چاندی کے زیورات لوٹنے والی ٹولی کے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28؍جنوری 2024ء کی شام ساڑھے چھ بجے ایک صرافہ بیوپاری اپنی دُکان بند کرکے سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم کو بیگ میں رکھ کر اپنے گھر کی سمت جارہا تھا۔ اس دوران بودھڑی گاؤں کے ریلوے انڈر بریج کےپاس نامعلوم سارقین نے اُس کی آنکھوںمیں مرچی کا پاؤڈر ڈال کر سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم ( جملہ مالیت 7 لاکھ 58 ہزار 655) روپئے زبردستی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں کنوٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آرنمبر 20/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 392,34 کے تحت درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے نے ملزمین کی تلاش کے لیے سب انسپکٹر آنند بچیوار اور اُن کی ایک ٹیم کو تیار کرکے موضع بودھڑی گاؤں میں روانہ کیا تھا۔ تحقیقات کےدوران پتہ چلا کہ کشور عرف بارکیا سولنکے نامی مشتبہ شخص مذکورہ واردات کے بعد سے مفرور ہے۔ پولیس نے اُس کی تلاش شروع کردی اور 17؍اپریل کی رات وہ ریلوے اسٹیشن ناندیڑ کےحدود میں ہونے کی اطلاع پولیس سب انسپکٹر بچیوار اور اُن کی ٹیم کو ملی۔ اس ٹیم نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر اُسے حراست میں لیا اور تفتیش کی تو اُس نے بتایا کہ اُس کا دوست بابو راؤ شہانے ( ساکن بودھڑی) اُس کا بھائی دتا شہانے نے بابو راؤ شہانےکی دُکان کے بازو میں اُس کی زکورات کی دُکان کھولنے پر برہم تھا۔ اس لیے دتا شہانے کے آنے جانے پر نظر رکھتے ہوئے سونے چاندی کے زیورات لوٹ لینے والے ملزم کشور عرف بارکیا و بابو راؤ شہانے نےمزید دو ملزمین سنتوش ولد شیواجی منڈے (32 سال، ساکن شیوشنکر نگر گوکندا تعلقہ کنوٹ ضلع ناندیڑ) اور دلیپ وینکٹی میٹکر ( ساکن وڑارگلی مدکھیڑ) کی مدد سے مذکورہ سرقہ بالجبر کی واردات انجام دینے کا اعتراف کیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ملزم نمبر (۱) کشور عرف بارکیا ولد تاناجی سولنکے ( عمر 25 سال، پیشہ مزدوری، ساکن اکولی تعلقہ عمرکھیڑ ضلع ایوت محل، حال مقیم آبادی بودھڑی)، (۲) سنتوش ولد شیواجی منڈے ( 32 سال، پیشہ کھیتی باڑی، ساکن شیوشنکر نگر گوکندا تعلقہ کنوٹ ضلع ناندیڑ)، (۳) بابو راؤ ترمبک شہانے ( 49 سال، پیشہ کاروبار ، ساکن شاستری نگر بودھڑی تعلقہ کنوٹ) کو تلاش کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے سونے چاندی کے زیورات ( مالیت 6 لاکھ 23 ہزار 15 روپئے) اور نقد 30 ہزار روپئے، اس طرح جملہ6 لاکھ 53 ہزار 15 روپئے کی مالیت ضبط کی۔ جبکہ دلیپ وینکٹی میٹکر ( ساکن مدکھیڑ) کی تلاش کی گئی تاہم وہ اب تک پولیس کےہاتھ نہیں لگا۔ مذکورہ حراست میں لیے گئے تینوں ملزمین سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ مذکورہ کارروائی ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں ایل سی بی کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر آنند بچیوار، پولیس عملدار گنگادھر کدم، سریش گھگے، موتی رام پوار، تاناجی ایلگے، مہیش بڈگو، ماروتی مورے، گجانن بینواڑ، اُدیے سنگھ راٹھوڑ، سنجیو جنکلواڑ، ماروتی منڈے، کلیم شیخ نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے