कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: سرقہ بالجبر کے معاملہ میں ملزم گرفتار

44 ہزار 895 روپئے کے زیورات ضبط

ناندیڑ: 3؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کی ٹیم کو آج ایک خفیہ اطلاع ملی کہ رینوکائی ہاسپٹل کے قریب سرقہ بالجبر معاملہ کا ایک ملزم گوردھن گھاٹ، ناندیڑ میں ہے۔ ایل سی بی نے جال بچھاکر ملزم شیخ ماجد شیخ عثمان ( 20 سال، ساکن گوردھن گھاٹ، ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اُس سے تفتیش کی۔ جس پر ملزم نے بتایا کہ اُس نے دیگر ایک ساتھی کے ساتھ مل کر 7 جون 2024ء کو رینوکائی ہاسپٹل کے قریب ایک خاتون کے گلے کا زیور ( گنٹھن) چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ مذکورہ ملزم کے قبضہ سے پولیس نے گنٹھن کا تکڑا ، منگل سوتر ( مالیت 44 ہزار 895 روپئے) ضبط کرلیے، جبکہ اُس کے دیگر ایک ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کو مالیت کے ساتھ مزید تحقیقات کے لیے شیواجی نگر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر ملندر سون کامبلے، پولیس کانسٹبل بالاجی یادگیرواڑ، وٹھل شیڑکے، جوالاسنگھ باؤری، گجانن بینواڑ، ولاس کدم، ڈرائیور ہنومان سنگھ ٹھاکر نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے