कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: دو ملزمین کے قبضہ سے 5 مہلک خنجر ضبط

لوکل کرائم برانچ کی کارروائی

ناندیڑ:6 جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے شہر میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کی معلومات حاصل کرکے اُن کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کو دی تھی۔ جس کے بعد لوکل کرائم برانچ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنتوش شیکڑے، سب انسپکٹر سائی ناتھ پیوڑ ، پولیس ملازمین کے ساتھ شہر میں پٹرول کررہے تھے۔ دریں اثناء لاتور پھاٹہ میں ناندیڑ تا لاتور جانے والی روڈ پر دو مشتبہ افراد (۱) شیرا سنگھ پاپا سنگھ ٹاک ( 34 سال، ساکن بالاجی مندر کے قریب، سون کھیڑ، تعلقہ لوہا، ضلع ناندیڑ) اور (۲) پپی سنگھ سیلو سنگھ ٹاک ( 25 سال، ساکن نیا کوٹھا، ناندیڑ) یہ دونوں موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نظر آئے، اُنہیں حراست میں لے کر اُن کے پاس موجود بیاگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 5 تیز دھار لوہے کے خنجر دکھائی دے، جو انہوں نے فروخت کرنے کے مقصد سے بیاگ میں رکھے تھے۔ پولیس نے ان خنجروں کو ضبط کرلیا۔ مذکورہ ملزمین کے قبضہ سے ایک ہونڈا کمپنی کی شائن موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئی۔ اس طرح جملہ 62 ہزار 500 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ ملزمین کے خلاف ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 543/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 4/25 انڈین آرمس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر لوکل کرائم برانچ اُدیے کھنڈے رائے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنتوش شیکڑے، پولیس سب انسپکٹر سائی ناتھ پیوڑ، پولیس عملدار ولاس کدم، گنیش دُھمال، موتی رام پوار، انیل برادار، روی کمار ہرالے، شنکر کیندرے، گجانن بینواڑ و سائبر سیل کے پولیس سب انسپکٹر ماروتی چوہان، پولیس عملدار راجیندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے و ریشماں پٹھان نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے