कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: دو ملزمین کے قبضہ سے ایک دیسی پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک تلوار اور ایک چاقوکو ضبط

ناندیڑ:15؍مئی ( اعتبار نیوز) ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے کی جانب سےمفرور ملزمین کو تلاش کرنے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دیئے جانے کے بعد اتوارہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر سشیل کمار نائیک کی رہنمائی میں کرائم انویسٹی گیشن کی ٹیم کے پولیس عملدار و پولیس نائیک ارجن منڈے، پولیس کانسٹبل چندر کانت سوامی، سنتوش بیلوروڈ، شری رام داسرے نے 14 مئی کو پونے چار بجے کے قریب ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دیگلور ناکہ کے پاس کپاس ریسرچ سینٹر کے گیٹ کے بازو سمنٹ کی نالی کے پاس بیٹھے ہوئے ملزمین سید اویس سید خلیل ( 24 سال، ساکن حبیبہ کالونی، قدوائی نگر، ناندیڑ)، شیخ سمین عرف ارباز ولد رؤف ( 23 سال، ساکن اسد مدنی کالونی ، ناندیڑ)کو حراست میں لے کرتفتیش کے بعد ان کے قبضہ سے ایک دیسی پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک تلوار اور ایک چاقوکو ضبط کیا۔ اس سلسلے میں ملزمین کے خلاف اتوارہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 129/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 3/25,4/25 و اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات سب انسپکٹر سنگرام جادھو کررہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے