कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: دو سارق گرفتار، 5 لاکھ 49 ہزار 130 روپئے کا مال ضبط

لوکل کرائم برانچ کی شاندار کارروائی

ناندیڑ: 8؍ جنوری ( نمائندہ اعتبار) سارقین کو گرفتار کرنے کے لیے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر کو ہدایت دی تھی، جس کے مطابق ایل سی بی کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے نے مختلف ٹیمیں تیار کرتے ہوئے سارقین کی تلاش شروع کردی تھی۔ 8 جنوری کو لوکل کرائم برانچ کے سب انسپکٹر مانے کو خفیہ اطلاع ملی کہ کینال روڈ پر سوریہ دویے نگر میں دو مشتبہ سارقین ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سب انسپکٹر مانے اور ان کی ٹیم نے ملزم شیخ عادل شیخ چاند ( 22 سال،ساکن ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اُس سے تفتیش کی تو اُس کے دو ساتھی دار سید زیم سید احمد علی ( ساکن لیبر کالونی، ناندیڑ) اور شارق خان ( ساکن آسرا نگر ناندیڑ) کے ساتھ مل کر چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ان کے قبضہ سے مسروقہ 92 گرام سونے و 280 گرام چاندی کے زیورات، موبائل، اس طرح جملہ 4 لاکھ 53 ہزار 130 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ اسی طرح ملزم سید زیم سید احمد علی ( ساکن لیبر کالونی، ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے مسروقہ 35 ہزار روپئے و جرم میں استعمال کیے ہوئے سامان اور موبائل، اس طرح جملہ 96 ہزار روپئے کا مال ( جملہ مالیت 5 لاکھ 49 ہزا ر130 روپئے) دونوں ملزمین کے قبضہ سے ضبط کیا گیا اور مذکورہ ملزمین کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 457,380 کے تحت جرم نمبر 429/2023 کیے جانے کی کارروائی جاری تھی۔ لوکل کرائم برانچ کی اس شاندار کارروائی پر ضلع سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و دیگر اعلیٰ افسران نے ایل سی بی کے ٹیم کی ستائش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے