किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: جمعہ کا ہفتہ وار بازار بند، اب ہفتے کو لگے گا بازار

ناندیڑ: 31 ؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع و شہر میں یکم اگست 2025 ءکو انّابھاؤ ساٹھے کی 105 ویں جینتی ہر سال کی طرح بڑے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ چونکہ اس بار یہ دن جمعہ کو آ رہا ہے، اس لیے اُس روز ناندیڑ شہر میں لگنے والا ہفتہ وار بازار جمعہ کے بجائے ہفتہ کو لگایا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ نے کسانوں، خریداروں اور تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تبدیلی کو نوٹ کر لیں۔عام طور پر ہر جمعہ کو ساٹھے چوک، وی آئی پی روڈ، مہادیو دال مل تا آنند نگر چوراہا، روڈ نمبر 26، حمال پورہ، ایشور نگر، گوکل نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہفتہ وار بازار لگتا ہے، جس میں خاصی بھیڑ رہتی ہے۔چونکہ جلوس اور جینتی تقاریب کے دوران اس بازار سے ہجوم بڑھنے اور امن و امان میں خلل کا خدشہ ہے، اس لیے مارکیٹ اینڈ فیئر ایکٹ 1862 ءکی دفعہ 5 کے تحت یکم اگست بروز جمعہ لگنے والے ہفتہ وار بازار کو بند رکھنے کا حکم ضلع کلکٹر و مجسٹریٹ راہول کرڈیلے نے جاری کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے