कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: بین الریاستی ڈاکہ زنی ٹولی کے 6؍ ملزمین کے قبضہ سے 34 لاکھ 88 ہزار 461 روپئے کی مالیت برآمد

لوکل کرائم برانچ کی شاندار کارروائی

ناندیڑ: 24؍جون ( اعتبار نیوز) 15 جون کو 3 بجے کے قریب موضع کوٹھا میں پانچ تا چھ ملزمین نے فریادی گجانن شری ہری ایروار ( ساکن کوٹھا، تعلقہ قندہار، ضلع ناندیڑ) کے رہائشی مکان میں اسلحہ کی دھاک پر ڈاکہ زنی کرتے ہوئے سونے چاندی کے زیورات و نقدی رقم ( مالیت 41 لاکھ 35 ہزار روپئے) زبردستی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملہ میں قندہار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 186/2024، دفعہ 395 ، 398 تعزیرات ہند کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ملزمین کی تلاش اور اُنہیں گرفتار کرنے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر کو دی تھی۔ جس کے مطابق لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر نے فوری طور پر مختلف ٹیمیں تیار کرکے ملزمین کی تلاش کی کارروائی شروع کردی تھی۔ لوکل کرائم برانچ کو ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد مہاراشٹر، گجرات و راجستھان ریاست میں جاکر ملزمین کی معلومات اکٹھی کرتے ہوئے اُن کی تلاش جاری تھی۔ دریں اثناء ایک خفیہ اطلاع ملی کہ مذکورہ معاملہ کے ملزمین کے میں سے چند ملزمین ناندیڑ اور کچھ ملزمین پربھنی میں ہیں۔ جس کے بعد مختلف ٹیموں کو ناندیڑ و پربھنی روانہ کر کے مختلف مقامات سے ملزم (۱) سونو سنگھ بلویر سنگھ بھونڈ ( 22 سال، ساکن اُدنانگر، سورت، گجرات)، (۲) جئے سنگھ شیراسنگھ باؤری ( 20 سال، ساکن دنتیشور سنتوش واڑی، بڑودا ، گجرات)، (۳) ارون ناگوراؤ گورے ( 45 سال، ساکن عثمان نگر، تعلقہ قندہار، ضلع ناندیڑ)، (۴)شیخ قدیر شیخ مخدوم ( 50 سال، ساکن اقبال نگر، دھنے گاؤں، ناندیڑ)، (۵)راجہ سنگھ ہیرا سنگھ ٹاک ( 22 سال، ساکن انا بھاؤ ساٹھے نگر، جنتور روڈ، پربھنی)، (۶) گرومکھ سنگھ ہیرا سنگھ ٹاک ( 25 سال، ساکن نیا مونڈھا، جنتور روڈ، پربھنی) کو حراست میں لے کر قندہار پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کوٹھا موضع میں کی گئی ڈاکہ زنی کے بارے میں تفتیش کی گئی۔ ان ملزمین نے مذکورہ معاملہ میں ملوث مفرور ملزم (۷) ستبیر سنگھ بلونت سنگھ ٹاک ( ساکن اکولہ)، (۸) جسپال سنگھ ہری سنگھ جنی ( ساکن پرتور، ضلع جالنہ)، (۹) راج پال سنگھ دُدھانی ( ساکن سندھ کھیڑ راجہ ، ضلع بلڈانہ)، (۱۰) سردار خان امیراللہ خان ( ساکن پوسد ، ضلع ایوت محل)، (۱۱) مونٹا سنگھ ( ساکن دھلے) کے ساتھ مل کر مذکورہ واردات انجام دینے کا اعتراف کیا۔ مذکورہ حراست میں لیے گئے ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ مال کے منجملہ 405 گرام سونے کے زیورات، 55 گرام چاندی کے زیورات اور نقد رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپئے، اس طرح جملہ 29 لاکھ 43 ہزار 461 روپئے کا مال برآمد کرلیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ ملزمین کی استعمال شدہ گاڑی ( ماروتی سوئفٹ، ایکو میجک) مالیت 5 لاکھ روپئے اور تین موبائل مالیت 45 ہزار روپئے، اس طرح جملہ 5 لاکھ 45 ہزار روپئے کا مال ضبط کرلیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمین سے مزید تفتیش کے لیے اُنہیں قندہار پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ مزید مفرور ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔ حراست میں لیے گئے ملزمین سے تفتیش کے دوران مزید کئی سنگین جرائم کا انکشاف ممکن ہے۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر سنتوش شیکڑے، روی کمار واہوڑے، سب انسپکٹر آنند بچیوار، سائی ناتھ پیوڑ، ملندر سون کامبلے کی ٹیم نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے