किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر پولیس کی شاندار کارکردگی

ناندیڑ:15؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی 134ویں جینتی کے موقع پر ناندیڑ شہر کے مرکزی راستے سے نکلنے والے جلوس اور ناندیڑ ضلع کے مختلف 28 پولیس اسٹیشن حدود میں نکالے گئے 165 جلوسیں، 2 موٹر سائیکل ریلیاں، کھانے کی تقسیم، خون عطیہ کیمپ، کتابوں کی تقسیم اور ثقافتی پروگرام مورخہ 14 اپریل 2025 ء کو کسی بھی قسم کی قانون و نظم و نسق کی خرابی کے بغیر پُرامن، خوشگوار اور جوشیلے ماحول میں انجام دیے گئے۔ امبیڈکر جینتی کے موقع پر تقریباً 70 سے 80 ہزار افراد نے جلوس میں اور مختلف ریلیوں کو دیکھنے کے لیے شرکت کی۔جینتی کے پُرامن انعقاد کے لیے ناندیڑ ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے تحت 400 سے زائد احتیاطی کارروائیاں کی گئیں، جبکہ 163 بی این ایس کے تحت 460 کارروائیاں بھی انجام دی گئیں۔ ضلع کے 36 پولیس اسٹیشن حدود میں امن کمیٹی کی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ ضلع بھر میں نکلنے والے جلوسوں کے مکمل راستوں کا آڈٹ کیا گیا، پولیس اسٹیشن سطح اور ذیلی ڈویژن سطح پر فسادات پر قابو پانے کے لیے مشقیں کی گئیں۔ ضلع کے مختلف مقامات پر سرچ اور چیکنگ آپریشن چلا کر ریکارڈ یافتہ ہسٹری شیٹروں کو حراست میں لیا گیا۔ مورخہ 13 اپریل 2025 ء کو ماس ریڈ کے ذریعے ضلع میں کل 101 مقدمات درج کیے گئے اور 4لاکھ 51 ہزار 992 روپئے کا مال مسروقہ ضبط کیا گیا۔اسی ضمن میں ’’مشن اڑان‘‘ کے تحت ایک مثبت نظریے کے ساتھ ’18 گھنٹے مسلسل مطالعہ‘ کا خصوصی پروگرام 14 اپریل کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک منعقد کیا گیا، جسے عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی۔ اس پروگرام میں تمام عمر کے 250 سے زائد طلبہ و دیگر افراد نے حصہ لیا۔جلوسوں کے پُرامن انعقاد اور قانون و نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے مورخہ 10 اپریل 2025 ء سے ایس پی آفس ناندیڑ کی جانب سے پورے شہر میں پولیس فورس اور رام منوہر لوہیا پریشد وکاس منڈل ناندیڑ کے اشتراک سے عوامی بیداری مہم چلائی گئی، جسے عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہوا۔ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوسوں اور مختلف ثقافتی پروگراموں کو پُرامن اور ہم آہنگی کے ماحول میں مکمل کرنے کے لیے ابتدا سے ہی مکمل چوکسی اور مؤثر منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ناندیڑ پولیس فورس کی جانب سے 1 پولیس سپرنٹنڈنٹ، 2 ایڈیشنل ایس پی، 5 سب ڈویژنل پولیس آفیسر، 1 ٹرینی ڈی ایس پی، 150 پولیس آفیسر، 1200 پولیس اہلکار، 4 فساد کنٹرول ٹیمیں، 1400 ہوم گارڈ اور 1 SRPF کمپنی تعینات کی گئی تھی۔اسی طرح جینتی کے دوران جلوسوں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈی جے آپریٹرز اور مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ ان تمام اقدامات، ناندیڑ ضلع کے باشعور شہریوں، جینتی منڈل کے سربراہوں، عقیدت مندوں اور عوام کے تعاون سے جشن کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور امبیڈکر جینتی کے تمام جلوس و پروگرام مکمل طور پر پُرامن ماحول میں انجام دیے گئے۔ ناندیڑ پولیس انتظامیہ نے ضلع کے تمام باشعور شہریوں، جینتی منڈل کے سربراہان، عقیدت مندوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی ستائش کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے