कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: ایک دیسی پستول، دو زندہ کارتوس اور ایک خنجر ضبط

دو ملزمین حراست میں

ناندیڑ:18؍جون (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر عیدالاضحی کے پیش نظر چوکس پٹرولنگ کرتے ہوئے ریکارڈ پر درج ملزمین پر نظر رکھتے ہوئے مطلوب و مفرور ملزمین کی تلاش کرنے اور غیر قانونی کاروبار کرنےو الوں پر کارروائی کرنے اور مشتبہ افراد کی تلاشی لینے کی سرگرمی سب ڈویژنل پولیس آفیسر سشیل کمار نائیک کی رہنمائی میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کرائم اسکواڈ کے افسران و ملازمین نے عیدالاضحی کے دن دوپہر دو بجے کے قریب واجے گاؤں گرام پنچایت کے سامنے کی روڈپر دبش دے کر ملزم شیخ محبوب عرف گورو ولد بابو ( 23 سال، ساکن واجے گاؤں ) کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس کی غیر قانونی دیسی پستول اور 2 زندہ کارتوس ضبط کیں اور دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 491/2024 ، تعزیرات ہند کی دفعہ 3/25,7/25 آرمس ایکٹ کے تحت درج کیا۔ مزید تحقیقات سب انسپکٹر سچن گڑوے کررہے ہیں۔ اسی طرح واجے گاؤں کے بائے پاس پر نئے بریج کے نیچے دبش دے کر ملزم پریم سنگھ دھرم سنگھ رام گڑیا ( 23 سال، ساکن شکھار گھاٹ، تعلقہ مدکھیڑ ضلع ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے ایک خنجر ضبط کیا۔ اس معاملہ میں دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 492/2024، دفعہ 4/25 آرمس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات پولیس ہیڈکانسٹبل رام کشن مورے کررہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے