किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ایرپورٹ کی مہاراشٹرا ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کو منتقلی کا عمل شروع

کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر نے ایم آئی ڈی سی اتھارٹی کو دی مختلف ہدایات
تین مہینوں کے بعد منتقلی کی کارروائی مکمل کی جائے گی
چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر سواتی پانڈے نے کیا ایرپورٹ اور اطراف کا معائنہ

ناندیڑ: 20 ؍مئی(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ سے اس وقت کئی بڑے شہروں کے لیے ہوائی سروس جاری ہے۔ ناندیڑ کا ایرپورٹ فی الحال ایم آئی ڈی سی (مہاراشٹرا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن) کے تحت ہے، تاہم جلد ہی اسے مہاراشٹرا ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں آج کمپنی کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر سواتی پانڈے نے ایرپورٹ کے احاطے کا معائنہ کیا اور مہاراشٹرا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے، مہاراشٹرا ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایس آر منیجر روہت راہپاڑے، ایڈیشنل کلکٹر نشی کانت دیشپانڈے، پلاننگ آفیسر بھکتی چتلے، ایم آئی ڈی سی کے چیف انجینئر راجندر گاوڑے، ایگزیکٹو انجینئر کلپیش لہیوال، محمد جاوید اور بیگ (ایم آئی ڈی سی کے سب انجینئر) کے علاوہ دونوں اداروں کے دیگر سینئر آفیسران بھی موجود تھے۔ایرپورٹ پر موجود مختلف سہولیات کو آئندہ تین مہینوں میں بہتر بنانے کے لیے ایم آئی ڈی سی کو ہدایت دی گئی ہے۔ ایرپورٹ پر غیر مجاز تعمیرات کو ہٹانے کے لیے ضلع انتظامیہ کو پہل کرنی چاہیے، ایسی ہدایت سواتی پانڈے نے دی۔ ساتھ ہی ایرپورٹ پر عملے کی بھرتی، پانی اور بجلی کی سپلائی کو بحال اور منظم رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں بہتری کے لیے بھی متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ جب یہ تمام سہولیات آئندہ تین مہینوں میں دستیاب کرائی جائیں گی، تب ایرپورٹ کی مہاراشٹرا ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کو منتقلی کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے رَن وے، ایمبولینس، فائربریگیڈ اور دیگر ضروری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسکینر مشین سمیت تمام سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے