कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ اور پربھنی ضلع میں پولیس کی کارروائی

ناندیڑ شہر کے بھاگیہ نگر علاقہ میں مٹکا جبکہ پربھنی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ

ناندیڑ؍پربھنی:28؍فروری ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ رینج میں غیر قانونی کاروبار پر روک لگانے کے لئے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے ناندیڑ شہر کے بھاگیہ نگر اور پربھنی ضلع کے تاڑکلس علاقہ میں پولیس دستہ روانہ کیا تھا۔مذکورہ دستہ نے 27؍فروری کو ناندیڑ شہر کے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں چھترپتی چوک واقع آر ایم آر کمپلیکس میں مٹکا بکی پر کارروائی کرتے ہوئے 24,330 روپئے نقد، 30 ہزار روپئے مالیت کے 4 موبائل فون، 10 ہزار روپئے مالیت کا ایک Lenovo کمپنی کا ٹیب اور 15,000 روپئے مالیت کا دیگر سامان اس طرح مجموعی طور پر 79,330 روپئے کا مال ضبط کیا۔ اس معاملہ میں 7 ملزمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 106/2026 کے تحت دفعہ 4، 5، 12 (الف) مہاراشٹر جواء قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کی تفتیش بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر راؤ صاحب جادھو کے سپرد کی گئی ہے۔اسی طرح آج 28؍فروری کو دوپہر تقریباً 3:30 بجے مذکورہ دستہ نے پربھنی ضلع کے تاڑکلس پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع موضع لملہ کے راجکلا کھیل و ثقافتی منڈل پر چھاپہ مار کر وہاں جواء کھیلنے والے 18 ملزمین کو حراست میں لیا اور ان کے قبضہ سے 20,900 روپئے نقد اور 2 موبائل فون برآمد کئے۔مذکورہ کھیل و ثقافتی منڈل کی اصل رجسٹریشن چنچواڈگاؤں، تعلقہ وڈوانی، ضلع بیڑ کے پتہ پر ہے جبکہ اس کی تربیتی شاخ موضع لملہ میں چلائی جا رہی تھی اور وہاں لوگوں کو تاش کھیلنے کی تربیت دی جا رہی تھی، ایسا منیجر کیلاش شندے نے پولیس کو بتایا، تاہم وہ اس سلسلہ کے دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔اس جوئے کے اڈے پر دیسی شراب اور دیگر تمباکو مصنوعات بھی برآمد ہونے کے سبب متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 4، 5 ممبئی جواء قانون، دفعہ 65 (ای) ممبئی ممانعتِ شراب قانون اور دفعہ 6 (بی) و 24 سگریٹ و دیگر تمباکو مصنوعات قانون 2023 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش تاڑکلس پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر ستیش تاوڑے کر رہے ہیں۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے علاوہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ کھانسولے، سنجیو جنکلواڈ، پولیس کانسٹیبل گنیش دھومال اور کاماجی گاولی نے حصہ لیا۔ دستہ کی قابل ذکر کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل جناب شاہ جی اُماپ نے افسران اور عملہ کو مبارکباد دی ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے علاقہ میں جاری غیر قانونی کاروبار کی اطلاع نزدیکی پولیس اسٹیشن یا پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل دفتر کی ویب سائٹ nandedrange.mahapolice.gov.in پر یا 91 50 100 100 ہیلپ لائن نمبر پر دے کر ایسے غیر قانونی کاروبار کے خاتمہ میں تعاون کریں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے