किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: الحاج فاروق وندھانی کی تعزیتی نشست

ناندیڑ:4؍ستمبر ( راست) بتاریخ 3ستمبر بروز منگل بعد نماز عشاء شاہی مسجد ،سائی نگر ،ناندیڑ میں مرحوم الحاج فاروق وندھانی صاحب(سیکرٹری دارالعلوم غریب نواز ؒ،ناندیڑ ) ان کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں قرآن خوانی ، درود خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر مولانا عبدالعظیم صاحب رضوی (خطیب و امام جامع مسجد ،ناندیڑ )نے مرحوم فاروق صاحب وندھانی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے، جہاں آپ دارالعلوم غریب نواز کے سیکرٹری تھے وہیں پر مدینہ مسجد مونڈھا کے سرپرست بھی تھے ، اور مونڈھا کے بیوپاری ایسوسیشن کے ذمہ دار بھی نیز تحفظ ناموس رسالت کے لئے بھی آپ نے اہم کردار نبھایا تھا ۔ اہل سنت کی خدمات کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔ کلکٹر آفس ہو ، ایس پی آفس ہو ، آپ ہمیشہ قوم کی نمائندگی کے لئے تیار رہتے تھے۔ علماء و ائمہ سے بڑی محبت فرماتے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔اس موقع مولانا رفیق صاحب برکاتی نائب صدر مدرس دارالعلوم غریب نواز نے بھی آپ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپ بڑے ہی علماء نواز ،حق گو و انصاف پسند انسان تھے ۔ کام کرنے والوں کی بڑی قدر کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی فرماتے تھے ۔اتنی زیادہ تعداد میں علماء و ائمہ کی حاضری اس بات کی عکاس ہے ۔ اخیر میں صلاۃ وسلام و فاتحہ خوانی و دعاء کے ساتھ مجلس اختتام کو پہونچی ۔ اس موقع پر علماء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ بالخصوص مولانا سید احمد علی مصباحی ، حافظ مولی علی رضوی ، قاری عبدالقادر رضوی ، مولانا صادق رضا ، مولانا عبدالحمید رضوی ، قاری توفیق صاحب ،حافظ غلام مصطفی ، حافظ رضوان صاحب ، مولانا واعظ الحق رضوی ، قاری غفران صاحب ، مولانا دانش صاحب ،قاری اسرار صاحب ، حافظ فیروز صاحب ، مولانا کلیم رضوی ، قاری عبدالرشید صاحب ، مولانا محمد علی صاحب ، حافظ توصیف صاحب ، محمد فیضان رضا و کثیر تعداد میں عوام الناس موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے