किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ : اسکالر شپ امتحان کا انعقاد

ناندیڑ:5 فروری ( راست) بتاریخ 4_فروری بروز اتوار کو شہر ناندیڑ کے تین مراکز مدینہ العلوم اردو ہائی اسکول، ریڈیئنٹ کوچنگ کلاسیس اور رہبر انگلش میڈیم اسکول میں آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے اسکالر اسپارک ٹائلینٹ ہنٹ امتحان 2024 کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تقریبا 270طلبہ و طالبات نے اس امتحان میں حصہ لیا ۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کرام کو آٹھویں سے پی جی تک کی تعلیم کے تمام اخراجات شیخ ابوبکر فاونڈیشن مرکز نالیج سٹی کیرالہ اٹھائے گی ۔اس امتحان کو کامیاب بنانے میں جناب عبدالرحمان نورانی صاحب ، فیاض سر ، عقیل سر ، یامین سر ، شعیب صدیقی سر ، شہاب نورانی صاحب، ابراہیم مکرانی سر ، صمیم سر( ریڈینٹ کوچنگ کلاسیس )، افسر سر (قندھار)، زیبا باجی (قریشیہ اسکول )،صبا باجی (مدرسۃ البنات فاطمہ زہرا )و دیگر معلمین و معلمات کی کافی محنت رہی۔ اس موقع پر مولانا عبدالعظیم رضوی، جاوید بھائی اشرفی والا و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے