कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: اتوارہ کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 11؍ غیرقانونی گائے کی نسل کے جانور ضبط

ناندیڑ، 3 جون (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے اتوارہ پولیس اسٹیشن کی کرائم برانچ ٹیم نے ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر رکھے گئے گائے نسل کے 11؍جانور ضبط کیے جن کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار، ایڈیشنل ایس پی بھوکر کھنڈے راو دھرنے، ناندیڑ کے ایڈیشنل ایس پی سورج گُرو، اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر اتوارہ سشیل کمار نائک کی رہنمائی میں عمل میں آئی۔ کارروائی کی قیادت انچارج انسپکٹر رنجیت بھوئٹے، سب انسپکٹر چوہان، انویسٹیگیشن آفیسر شیخ واجد، اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل کرائم برانچ ٹیم نے کی۔ذرائع کے مطابق 2 جون 2025 ء کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسلام پورہ، دیگلور ناکہ علاقے میں کچھ افراد نے گائے نسل کے جانور غیرقانونی طور پر ایک ٹِن شیڈ میں رکھے ہیں۔ اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس ٹیم نے جائے واردات پر چھاپہ مارا جہاں مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 11 جانور ضبط کیے گئے۔اس معاملے میں دو افرادشیخ رحیم ولد شیخ خواجہ (ساکن اسلام پورہ، ناندیڑ)اور محمد ذاکر ولد محمد فاروق (ساکن سائی نگر، اتوارہ، ناندیڑ)کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ضبط کیے گئے جانوروں کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی گؤشالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ کارروائی ریلوے گودام کے پیچھے اسلام پورہ میں انجام دی گئی ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمارنے کارروائی میں شامل تمام افسران و اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے ان کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔پولیس کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا اشارہ دیا گیا ہے تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں پر روک لگائی جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے