किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:مشتبہ راشن کے چاول کا ٹرک پولیس نے پکڑا

ناندیڑ:2؍ستمبر ( نمائندہ اعتبار) آپریش فلیش آؤٹ کے تحت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے ضروری اشیاء ایکٹ کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے بعد اردھاپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر چندر شیکھر کدم کی رہنمائی میں پولیس افسران و ملازمین کی ایک ٹیم نے غیر قانونی کاروبار پر کارروائی کرنے کے لیے سرکاری جیپ نمبر MH26-R-0525 کے ذریعے پیٹرولنگ کرتے ہوئے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک ٹرک میں چاول بھر کر چور بازار میں فروخت کرنے کے لیے جارہے مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو روک کر مذکورہ چاول کے کاغذات کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر ڈرائیور نے کوئی بھی کاغذات نہ دکھانے کی وجہہ سے مذکورہ ٹرک نمبر MH22-AA-3366 مالیت 10 لاکھ روپئے اور اس میں موجود مشتبہ راشن کے چاول مالیت 7 لاکھ 96 ہزار 485 روپئے، اس طرح جملہ 17 لاکھ 96 ہزار 485 روپئے کی مالیت اپنے تابع میں لے کر پولیس اسٹیشن لایا۔ نیز ٹرک میں موجود چاول راشن کا ہے یا نہیں اس سلسلے میں سپلائی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرکےقانونی کارروائی کرنے کی ہدایت اردھاپور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سریش بھوسلے نے دی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے