कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:محکمہ موسم کا انتباہ،بارش کا یلو الرٹ جاری

ناندیڑ:2؍ستمبر(نمائندہ اعتبار)ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر ممبئی کی طرف سے آج جاری کردہ ہدایت کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 2 ستمبر کو اورنج الرٹ اور 3 ستمبر کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 2 ستمبر کو ضلع کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش، بجلی کی کڑک اور گرج کے ساتھ تیز سے انتہائی تیز بارش کی توقع ہے۔ جبکہ 3 ستمبر کو ضلع کے کچھ مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، بجلی کی کڑک اور گرج کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قدرتی آفت کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر درج ذیل اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے:
یہ اقدامات کریں:
بجلی کڑکنے اور طوفانی بارش کی اطلاع ملتے ہی باہر نکلنے سے گریز کریں۔
اگر کھلے میدان میں ہیں اور محفوظ عمارت دستیاب نہ ہو تو کسی نشیبی جگہ پر بیٹھ کر اپنے گھٹنے موڑ کر سر نیچے کر لیں۔
آسمان میں بجلی کڑکنے لگے تو فوراً گھر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔
گھر کی بالکنی، چھت یا باہر کے حصے میں مت ٹھہریں۔
اگر آپ گھر میں ہیں اور الیکٹریکل آلات چل رہے ہیں تو فوراً انہیں بند کریں۔
بجلی کے کھمبوں، لوہے کی باڑ یا دیگر دھاتوں سے دور رہیں۔
اگر پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً باہر نکل آئیں۔
یہ اقدامات نہ کریں:
بجلی کڑکنے کے دوران گھر کے لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔
شاور کے نیچے نہائیں نہیں۔
بیسن کے نل یا پانی کی پائپ لائن کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی کسی برقی آلے کا استعمال کریں۔
طوفانی ہواؤں اور بارش کے دوران لوہے کے ڈھانچوں والے ٹینٹ یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔
بڑے درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔
لوہے کے اونچے ٹاور کے قریب نہ کھڑے ہوں۔
اگر آپ گھر کے اندر ہیں تو کھڑکی یا کھلے دروازے سے بجلی کڑکنے کا منظر نہ دیکھیں، یہ بھی اتنا ہی خطرناک ہے جتنا باہر رہنا۔
یہ اپیل ضلع کے ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹرکیرن امبیکر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے