किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:محفل نعت کا روح پرور انعقاد

ناندیڑ:29؍جون ( راست) تنظیم بزم قادریہ کی جانب سے 27 جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء حضرت یتیم شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک کے موقع پر ایک عظیم الشان محفل نعت پاک کا انعقاد عمل میں آیا۔ مداح رسول بلبل باغ تاج الاولیاء عالیجناب سلطان رضا صاحب ناگپور نے اپنی پیاری آواز میں نعت و منقبت کے حسین گلدستے پیش فرمایا ، جس سے سامعین بہت محظوظ ہوئے ۔ سرپرست جلسہ ڈاکٹر سید ضیاء الحسن صاحب قبلہ( سجادہ نشین درگاہ یتیم شاہ ولی) و مولانا مراد صاحب قندھار حافظ امان الرب صاحب ،حافظ عبدالقادر صاحب ،حافظ یونس صاحب و دیگر علمائے کرام وائمہ عظام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اخیر میں صلاۃ وسلام و نیاز پاک و مفتی عبدالعظیم صاحب رضوی کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔ سیکڑوں کی تعداد میں سامعین نے اس پروگرام میں شرکت کی اور اس کو کامیاب بنایا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے