किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:عیدمیلادالنبیﷺ کا جلوس 19؍ ستمبر کو نکالنے کا فیصلہ

ناندیڑ:14؍ستمبر ( پریس نوٹ) ہر سال مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے عیدمیلادالنبیﷺ کا جلوس نکالا جاتا ہے، تاہم 17؍ستمبر بروز منگل کو گنیش وسرجن ہونے کی وجہہ سے شہر میں ہندو سماج کے لوگ ( مرد و خواتین) کے شہر کے راستوں میں ہجوم کے پیش نظرمرکزی میلاد کمیٹی کے ذمہ داران نے کئی ایک میٹنگیں منعقد کیں اور پولیس انتظامیہ کو 16؍ستمبر کو عیدمیلادالنبیﷺ کا جلوس نکالنے کے بارے میں بتایا گیا۔ لیکن شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس انتظامیہ ایک لیٹر کے ذریعے اس فیصلہ پر دوبارہ غورکرنے کا مشورہ دیا۔ جس پر مرکزی میلاد کمیٹی نے ہندو مسلم بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے مقصد سے 19ستمبر 2024 ء بروز جمعرات کو جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا اور اس کی اطلاع پولیس انتظامیہ کو دی گئی۔ اس لیے ہر سال کی طرح امسال بھی 19؍ ستمبر 2024ء بروز جمعرات کو صبح 10 بجے جلوس نظام کالونی سری نگر ناندیڑ سے نکل کر سری نگر، آئی ٹی آئی چوک، شیواجی نگر، کلامندر، وزیر آباد چوک، سرکاری دواخانہ گاندھی پتلہ، مہاویر چوک، تارا سنگھ مارکٹ، گردوارہ چوک، قدیم مونڈھا، ایم جی روڈ سے ہوتا ہوا محمد علی روڈ حضرت مستان شاہ ولی قادری درگاہ کے میلاد گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس جلوس میں تمام برادران اسلام اپنے اپنے گلی محلے سے ادب و احترام کے ساتھ اسلامی لباس میں شرکت کریں۔ نیز ہر سال کی طرح امسال بھی صوتی آلودگی سے بچنے کے لیے مرکزی میلاد کمیٹی نے جلوس میں ڈی جے پر پابندی لگائی ہے۔اس لیے صرف مائیک پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام اور نعت شریف پڑھتے ہوئے شریک ہوں۔ مذکورہ جلوس کے راستہ پر اور شہر میں بغیر سائلنسر کی ٹووہیلر گاڑیوں کو ریلی کی مجتمع ہوکر نکلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس انتظامیہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کر سکتی ہے۔ جس کی ذمہ دارمرکزی میلاد کمیٹی نہیں ہوگی۔ اس لیے بغیر سائلینسر کی ٹووہیلر گاڑی اور ڈی جے والوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلوس میں ڈی جے اور بغیر سائلینسر کی گاڑیوں کو غیر قانونی طورپر شہر میں یا جلوس کے راستہ پر نہ لائیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ جلوس میں کسی بھی سیاسی شخص کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔ اس طرح کی اپیل بھی مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے