किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:عبدالملک نظامی کی عیادت اور ایس سی ای آر ٹی کے ذمہ دار توصیف پرویز کا آئیٹا کی جانب سے استقبال

ناندیڑ:9؍ستمبر (راست) بروز اتوار ایس سی ای آر ٹی شعبہ اردو کے خدمت گار محترم عبدالملک نظامی کی عیادت محمد شکیل احمد صاحب( ضلع صدر آئیٹا ناندیڑ ) نےگلدستہ و دعاؤں کے ذریعے کی۔ان کے ساتھ توصیف پرویز صاحب ذمہ دار شعبہ اردو SCERT نے محترم عبدالملک نظامی کو گل ہائے عقیدت و نیک خواہشات کا اظہار کئے۔واضح رہےکہ محترم عبدالملک نظامی کا کچھ عرصہ قبل دل کا کامیاب آپریشن حیدرآباد کے کیر ہاسپٹل میں عمل آیا تھا۔اسی سلسلے میں ایس سی ای آر ٹی شعبہ اردو کے ذمہ دار توصیف پرویز صاحب کی ناندیڑ آمد ہوئی۔توصیف پرویز صاحب کا استقبال شیخ عبداللہ(جوائنٹ سیکرٹری آئیٹا مہاراشٹر) کی جانب سے کیا گیا۔اس نشست میں محمد ظہور احمد صاحب(مرکزی تعلیمی بورڈ مہاراشٹر)،عبدالصمد صاحب(شعبہ تعلیم جے آئی ایچ ناندیڑ)اور ساجد بھائی نے بھی محترم عبدالملک نظامی کی عیادت کی اور توصیف پرویز صاحب کا استقبال کیا۔آخر میں وفدمیں شامل تمام رفقاءنےمحترم عبدالملک نظامی کی مکمل شفا یابی کی دعا کی تاکہ اردو کی مزید خدمات انجام دیتے رہیں۔آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے