कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:بھاگیہ نگر کرائم اسکواڈ کی کارروائی، مسروقہ مال ضبط

مسروقہ سونے کے دو پنڈال، سونے کے منی 16 نگ، ایک سونے کی چین، ایک گھڑی اور دو موبائل برآمد

ناندیڑ: 31؍اگست ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں آپریشن فلیش آؤٹ کے تحت مالی جرائم میں ملوث ملزمین کو حراست میں لینے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو دی تھی، جس کے مطابق پولیس انسپکٹر شینڈگے نے کرائم اسکواڈ کو ہدایت دی۔ 29؍ اگست کو بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں BNS کی دفعہ 331(3),305کے تحت درج جرم نمبر 421/24کے معاملہ میں سب انسپکٹر کیجگیر اور اُن کی ٹیم کو ایک خفیہ اطلاع ملی۔ جس کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کرکے 30؍اگست کو پیٹرولنگ کرتے ہوئے اے کے سنبھاجی منگل کاریالیہ کے قریب اس معاملہ میں ملوث ایک نابالغ لڑکے کو حراست میں لیا اور مسروقہ مال کے سلسلے میں اُس سے تفتیش کی گئی تو اُس لڑکے نے مسروقہ مال کے منجملہ سونے کے دو پنڈال، سونے کے منی 16 نگ، ایک سونے کی چین اور ایک گھڑی پولیس کے حوالے کی۔ اسی طرح پولیس نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو گمشدہ اینڈرائیڈ موبائل برآمد کیے۔ مذکورہ کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے راؤ دھرنے ‘ نے بھاگیہ نگر کے پولیس انسپکٹر رام داس شینڈگے، کرائم اسکواڈ کے سب انسپکٹر کے بی کیجگیر، ہیڈ کانسٹبل وشال مالوے، گجانن کڈے، کانسٹبل ہنوتا کدم، عدنان پٹھان کی ستائش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے