किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:اسلام پورہ میں غیر قانونی گٹکے کا ذخیرہ ضبط

ناندیڑ:9؍ستمبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر آپریشن فلیش آؤٹ کے تحت غیر قانونی کاروبار کرنے والوں پر کارروائی جاری ہے۔ آج 9؍ستمبر کو سب ڈویژنل پولیس آفیسر سشیل کمار نائیک کی رہنائی میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر اتوارہ کی ایک ٹیم نے پولیس نائیک ارجن منڈے، پولیس کانسٹبل سوامی، پولیس کانسٹبل داسرے، کوکنے و اسٹیشن پولیس اسٹیشن کے کرائم اسکواڈ ٹیم کے سب انسپکٹر رمیش گائیکواڑ، پولیس نائیک چاؤس ، پولیس کانسٹبل کورنلے، پولیس کانسٹبل جگتاپ، پولیس کانسٹبل جاوید کو پیٹرولنگ کرنے کے دوران ایک خفیہ اطلاع ملی کہ اسلام پورہ میں ایک نوجوان نے اپنے رہائشی مکان میں غیر قانونی گٹکے کا ذخیرہ رکھا ہے۔ پولیس نے اس مقام پر چھاپہ مار کر ملزم محمد زبیر ولد عبدالقدیر ( 23 سال، ساکن اسلام پورہ، ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اُس کے قبضہ سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا ہوا ممنوعہ گٹکھا ، سُگندھی، زردہ و پان مسالحہ، ( مالیت 58 ہزار 277 روپئے) ضبط کیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 242/2024، بی این ایس کی دفعہ 123,274,275 کے تحت درج کرلیا۔ اس معاملہ کی تحقیقات سب انسپکٹر ولاس پوار کررہے ہیں۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سورج گرو، سب ڈویژنل آفیسر سشیل کمار نائیک کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر رنجیت بھوئیٹے و مذکورہ ٹیم و اسکواڈ کے افسران و ملازمین نے انجام دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے