किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:آلےگاؤں میں ٹریکٹر ٹرالی کنویں میں گرنے کا حادثہ۔ 7 خاتون زرعی مزدور ہلاک، 3 زخمی

انتظامیہ کی جانب سے فوری امدادی کارروائی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے مالی مدد کا اعلان

ناندیڑ:4؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ تعلقہ کے آلےگاؤں میں آج صبح ایک بڑا حادثہ اُس وقت پیش آیا جب خاتون مزدوروں کو لے جا رہی ٹریکٹر ٹرالی پانی سے بھرے ایک کنویں میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 زرعی مزدور خواتین کی موت ہو گئی جبکہ 3 دیگر خواتین زخمی ہو گئیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے دفاتر نے اس حادثے کا فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی امداد فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے بھی مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپئے کی مالی مدد دی جائے گی۔یہ مزدور خواتین وسمت تعلقہ کے گاؤں گُنج سے تعلق رکھتی تھیں، جو ناندیڑ تعلقہ کے آلےگاؤں کے گٹ نمبر 201 پر مونگ پھلی کی نِندنی کے کام کے لیے ٹریکٹر سے روانہ ہوئی تھیں۔ صبح تقریباً 7:30 بجے دگڈوجی لکشمن شندے کے کھیت میں موجود پانی سے بھرے کنویں میں ٹریکٹر کا ہیڈ اور ٹرالی سمیت یہ خواتین گر گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق اس کنویں کے اردگرد کوئی حفاظتی دیوار نہیں تھی۔حادثے میں بچائی گئی خواتین کے نام درج ذیل ہیں۔ پاروتی بائی راما بھُرڈ (عمر 35 سال)، پُربھا بائی سنتوش کامبلے (عمر 40 سال)، سٹواجی جادھو (عمر 55 سال)۔ جبکہ مرنے والی خواتین کے نام یہ ہیں۔ تارابائی سٹواجی جادھو (عمر 35 سال)، دھُرپتا سٹواجی جادھو (عمر 18 سال)، سمرن سنتوش کامبلے (عمر 18 سال)، سرسوتی لکن بھُرڈ (عمر 25 سال)، چوترا بائی مادھو پاردھے (عمر 45 سال)، سپنا؍مینا راجو راوت (عمر 25 سال)، جیوتی ارباجی سروڈے (عمر 30 سال)۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ، ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کی ریسکیو ٹیم، مقامی افسران اور دیہاتیوں کی مدد سے بچاؤ کارروائی مکمل کی گئی۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا اور فوری امداد کا اعلان کیا۔ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سی ای او و ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش وڈدکر، ایڈیشنل ایس پی سورج گُرو، سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر سچن کھلّاڑ، تحصیلدار سنجے وارکڈ، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کشور کُرھ، محصول افسران و دیگر ملازمین موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیو کام میں جٹ گئے۔اس حادثہ کے بعد ناندیڑ ضلع میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مہلوکین میں 5 خواتین اور 2 کم عمر لڑکیاں شامل ہیں۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ضلع بھر میں بغیر حفاظتی دیوار والی کنوئیں کی نشاندہی کرنے کے احکامات
آج کے حادثے میں سات معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد ضلع میں کتنے ایسی کنوئیں ہیں جو حادثات کا سبب بن سکتے ہیں، ان کی نشاندہی کے لیے ضلع کلکٹر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے۔ ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر میگھنا کاولی اور ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش وڈتکر کو اس سلسلے میں تمام محکموں سے رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑک کے کنارے موجود ایسے خطرناک کنوئیں کے سلسلے میں محتاط رہیں اور جن کسانوں کی زمین پر ایسے کنوئیں موجود ہیں، وہ اس مقام پر ممکنہ حادثات کو روکنے کے لیے مناسب رکاوٹیں کھڑی کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے