किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:آج یومِ آئین منانے کی ہدایت

ناندیڑ: 25 ؍نومبر(نامہ نگار) بھارتی آئین کی معلومات شہریوںتک پہنچانے اور اس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے ہر سال 26 نومبر کو یومِ آئین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ضلع ناندیڑ کے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو یہ دن منانے کی ہدایت ضلع کلکٹر ناندیڑ نے دی ہے۔اس موقع پر حکومتی دفاتر، کارپوریشنوں، اسکولوں، کالجوں وغیرہ میں بھارتی آئین کی تمہید کا اجتماعی مطالعہ کیا جائے۔ مباحثے، مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے جائیں اور یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔ اسکول اور کالج کے طلباء کو آئین سے واقف کرانے کے لیے ریلیاں منعقد کی جائیں۔ آئین کی اہم دفعات کو نمایاں کرنے کے لیے بینرز اور پوسٹرز کا استعمال کیا جائے۔منعقدہ سرگرمیوں کی رپورٹ حکومت اور ضلع کلکٹر کے دفتر کو پیش کی جائے۔ اس پروگرام کے انتظامات تمام محکموں کے سربراہان کو انجام دینے کی ہدایت ضلع انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے