किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا ناندیڑ دورہ

ناندیڑ: 27 فروری(نامہ نگار) مہاراشٹر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ناندیڑ کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کا دورہ کا پروگرام درج ذیل ہے۔ جمعہ 28 فروری 2025 کو صبح 9:30 بجے ممبئی سے ہوائی جہاز کے ذریعے شری گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ ، ناندیڑ پر آمد ہوگی۔ صبح 9:35 بجےبذریعہ کار روانگی، اس کے بعد استقبالیہ ریلی ہوگی۔ بعد ازاں شری حضور صاحب گرودوارہ، ابچل نگر، ناندیڑ میں درشن کریں گے۔ صبح 10:45 بجے کار سے اوم گارڈن، کوٹھا، ناندیڑ پہنچیں گے، جہاں صبح 10:45 بجے پارٹی میں شمولیت کا پروگرام منعقد ہوگا۔ دوپہر 12:20 بجے کوٹھا، ناندیڑ پہنچ کر سابق رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبرڈے کے رابطہ دفتر کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 12:45 بجے موٹر سے روانہ ہو کر ایم ایل اے پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر کی رہائش دیپک-جیوتر، بوربن، ناندیڑ پر پہنچیں گے، جہاں دوپہر 12:45 بجے وقفہ ہوگا۔ دوپہر 1:55 بجے کار سے کوٹھا ہیلی پیڈ، اسرجن میدان، ناندیڑ پر آمد ہوگی۔ دوپہر 2:00 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے موضع اُمرج ہیلی پیڈ، تعلقہقندھار، ضلع ناندیڑ روانگی ہوگی۔ دوپہر 2:20 بجے موضع اُمرج، تعلقہ قندہار ، ضلع ناندیڑ پہنچنے کے بعد دوپہر 2:30 بجے کار کے ذریعے اُمرج، تعلقہ قندہار، ضلع ناندیڑ پہنچیں گے، جہاں مہنت شری گرو ایکناتھ نام دیو مہاراج کے زیر اہتمام پروگرام میں شرکت کریں گے۔ دوپہر 3:35 بجے کار سے بوری بزرگ ، تعلقہ قندھار، ضلع ناندیڑ پہنچ کر ایم ایل اے پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر کے دیوستھان پروگرام میں شرکت کریں گے۔ شام 4:35 بجے کار سے موضع اُمرج ہیلی پیڈ، تعلقہ قندھار، ضلع ناندیڑ پہنچنے کے بعد شام 4:40 بجے ہیلی کاپٹر سے پر بھنی کے لیے روانہ ہوں گے۔ رات 10:35 بجے پر بھنی سے کار کے ذریعے شری گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ، ناندیڑ پر پہنچنے کے بعد رات 10:40 بجے ہوائی جہاز کے ذریعے پونے کے لیے روانہ ہوں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے