किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کا ناندیڑ دورہ

ناندیڑ:22؍مارچ ( نمائندہ اعتبار)مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر برائے مالیات، منصوبہ بندی و ریاستی محصول اجیت پوار 23 مارچ 2025 ء بروز اتوار ناندیڑ ضلع کے دورے پر آرہے ہیں۔ ان کے دورہ کا پروگرام حسب ذیل ہوگا۔ 23 مارچ 2025 ء بروز اتوار صبح 10:15 بجے اجیت پوار بارامتی ایئرپورٹ سے طیارے کے ذریعے ناندیڑ کے شری گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔ اس کے بعد صبح 11 بجے وہ گاڑی سے تعلقہ نائیگاؤں کےنرسی پہنچیں گے اور وہاں قیام کریں گے۔دوپہر 2:40 بجے وہ نائیگاؤں میں شیوراج پاٹل ہوٹاڑکر کی رہائش گاہ پر پہنچ کر وہاں قیام کریں گے۔ شام 4 بجے وہ کار کے ذریعے سانگھوی ایئرپورٹ روڈ ناندیڑ پر واقع ’’سواگت لانس‘‘ پہنچیں گے۔ یہاں ناندیڑ، لاتور، پربھنی اور ہنگولی اضلاع کے دیہی و شہری ضلع صدور، اراکین اسمبلی اور سابق اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔اس کے بعد شام 6:30 بجے وہ کار سے حیدر گارڈن، دیگلور ناکہ، ناندیڑ پہنچیں گے اور افطار پارٹی میں شرکت کریں گے۔رات 7:55 بجے وہ کار کے ذریعے شری گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ ناندیڑ پہنچیں گے اور رات 8 بجے طیارے کے ذریعے ممبئی روانہ ہوں گے۔ رات 8:50 بجے وہ چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ، گیٹ نمبر 8 ممبئی پر پہنچیں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے