किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار کی سالگرہ کے موقع پر سابقہ رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبڑے کی جانب سے گورنمنٹ ہاسپٹل میں ادویات کی تقسیم

ناندیڑ:29؍جولائی ( شیخ عمران) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور مہاراشٹرا ریاست کے مقبول نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار کی سالگرہ کے موقع پر، شہر ناندیڑ میں مختلف پروگراموں کا نعقاد کیا جارہا ہے، اسکولی طلباء و طالبات میں کاپیوں و مٹھائی کی تقسیم ، بلڈ ڈونیشن کیمپ ، مشاعرے تو وہی دوسری طرف آج ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکرراؤں چوہان گورنمنٹ ہاسپٹل وشنوپوری میں ناندیڑ حلقہ جنوب کے سابقہ رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبڑے کی جانب سے آج ہاسپٹل کے مریضوں کے لیے مختلف ادویات ہاسپٹل کے ڈین کو لوہا قندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کے ہاتھوں دی گئی۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے نام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لوہا قندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر و سابقہ رکن اسمبلی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان بیمار ہوتا ہے تو وہی چیزیں جو عام دنوں میں معمولی لگتی ہیں، اُس کے لیے ایک خواب بن جاتی ہیں۔ بیماری انسان کو جسمانی، ذہنی، جذباتی اور مالی ہر طرح سے متاثر کرتی ہے۔ مریضوں کی پریشانیاں صرف بیماری تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ ان کے ساتھ جڑی ہوئی کئی اور مشکلات بھی ہوتی ہیں، جنہیں ایک صحت مند انسان شاید مکمل طور پر سمجھ نہ سکے۔مریض کی سب سے پہلی پریشانی اُس کی جسمانی تکلیف ہوتی ہے۔ ہر لمحہ درد، کمزوری یا بے چینی اسے اندر سے توڑ دیتی ہے۔ کبھی وہ چلنے سے قاصر ہوتا ہے، کبھی کھانے پینے سے، اور کبھی نیند سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔ جسمانی بیماری اکثر انسان کو دوسروں کا محتاج بنا دیتی ہے اس موقع پر سابقہ ارکان اسمبلی و ضلع و شہر کے سبھی ذمہ داران و عہدیداران و ڈاکٹرس کا بھی عملہ موجود تھا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے