कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نئے تعلیمی سال کےآغاز پرمؤیدالمسلمین پرائمری اسکول میں طلباء کا شاندار استقبال

پربھنی:15 جون ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) مورخہ/ 15جون بروز سنیچر گرمائی تعطیلات کے اختتام پر نئے تعلیمی سال 25 -2024 کے آغاز پر مؤ ید المسلمین پرائمری اسکول کی اول تا ہفتم جماعتوں کے طلباء کا شاندار استقبال کیا گیا ۔اس موقع پرشفٹ اول جماعت پنجم تا ہفتم 7 بجکر 20 منٹ پر نظم میں حاضر طلباء کا صدر مدرس محمد عبدالباسط و سپروائزر فاروق احمد نے تمام اساتذہ کی موجودگی میں گل پیش کرکے استقبال کیا ۔اسی طرح شفٹ دوم 12 بج کر 20منٹ پر جماعت اول تا چہارم کے طلبا کا مدرسہ ہذا کے سابقہ طالب علم و ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید اور صدر مدرس محمد عبدالباسط و سپر وائزر جلیل احمد نے تمام اساتذہ کی موجودگی میں گل پیش کرکے اور کیک دے کر طلباء کا استقبال کیا ۔اسکول کے پہلے دن طلباء کا شاندار استقبال کرنے پر سرپرست حضرات اور طلبا کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے ۔صدر مدرس محمد عبد الباسط نے طلباء سے اپنی مخاطبت میں نئے تعلیمی سال کی مبارک باد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو روزآنہ پابندی سے اسکول آنے کی تاکید کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے