कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نئے افق، نئے خواب عزمِ نو کا روشن سفر

پربھنی :7؍اپریل (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء اردو پرائمری اسکول میں جماعتِ ہفتم کے طلبہ کے لیے، جو اب جماعتِ ہشتم میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، ایک نہایت شاندار، بامقصد اور یادگار تقریب بعنوان "نئے افق، نئے خواب” منعقد کی گئی۔ اس پُروقار محفل کی صدارت محترم جناب سید مجاہد علی سر نے فرمائی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں اقراء اردو ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب سید مشتاق علی سر اور اقراء اردو پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد رئیس سر شریکِ محفل رہے۔تقریب کا آغاز نہایت منظم اور دلنشین انداز میں ہوا، جس میں طلبہ نے پُرجوش تقاریر پیش کرتے ہوئے اپنے جذبات، تمناؤں اور مستقبل کے خوابوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اساتذۂ کرام نے بھی نہایت مؤثر، ولولہ انگیز اور رہنمائی پر مبنی خطابات پیش کیے، جنہوں نے طلبہ کے دلوں میں عزم و حوصلے کی نئی روح پھونک دی۔صدرِ تقریب جناب سید مجاہد علی سر نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نہ صرف تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی بلکہ ایک باکردار، ذمہ دار اور مثالی انسان بننے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی صرف تعلیم میں نہیں بلکہ اچھے اخلاق اور کردار میں مضمر ہے۔اس موقع پر اسکول کی انچارج راحیلہ میم نے طلبہ کو بلند حوصلے کے ساتھ بڑے خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے جو اپنے خوابوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اسی طرح سلمیٰ میم اور دیگر اساتذۂ کرام نے بھی طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے قیمتی نصائح اور حوصلہ افزا کلمات پیش کیے، جو ان کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گے۔یہ تقریب ایک نہایت جذباتی اور یادگار لمحہ بن گئی، جہاں طلبہ نے اپنے اسکول، اساتذہ اور بیتے ہوئے حسین لمحات کو یاد کرتے ہوئے اپنے دل کی گہرائیوں سے احساسات کا اظہار کیا۔ فضا میں جہاں خوشی اور فخر کا احساس تھا، وہیں جدائی کی ہلکی سی اداسی بھی نمایاں تھی۔اس کامیاب اور بامقصد پروگرام کے انعقاد میں تمام اساتذۂ کرام کی محنت قابلِ تحسین رہی، خصوصاً راحیلہ میم، سلمیٰ میم، صبا میم، نشاط میم، ارمان سر اور مسکان میم کی کاوشیں لائقِ ستائش ہیں، جن کی انتھک محنت نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیے۔تقریب کے اختتام پر طلبہ کے لیے بہترین ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا اور اسکول کی جانب سے خوبصورت تحائف بھی پیش کیے گئے، جس سے طلبہ کی خوشی دوبالا ہو گئی۔یہ بامقصد اور روح پرور تقریب طلبہ کے دلوں میں نئی اُمیدوں، بلند حوصلوں اور روشن خوابوں کی شمع جلا گئی، اور انہیں ایک نئے تعلیمی سفر کے لیے پُرجوش اور پُرعزم کر گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے