किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اردو اسا تذہ کی ریاستی تربیت 150 سے زائد اساتذہ نے لیا حصہ، جلد 4513 اساتذہ کو دی جائے گی تربیت

پونہ :31؍مئی ( پریس ریلیز) راجیه شکشنگ سنشو دهن و پرشکشن پریشد، پونہ کے تاریخی ہال میں 8 2 0 3 مئی ریاستی سطح پر اردو اساتذہ کی ایک اہم تین روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس تربیت کا مقصد نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت جماعت اول کے نئے نصاب تعلیمی مقاصد اور جدید تدریسی طریقہ ? کار سے اردو اساتذہ کو واقف کرانا تھا۔ توصیف پرویز سر کی قیادت اور نگرانی میں منعقدہ اس ورکشاپ میں ریاست کے مختلف اضلاع سے منتخب 150 سے زائد اردو اساتذہ نے شرکت کی ۔ جب کہ 1 2 تجربه کار ریاستی تسهیل کاروں نے موضوعاتی سیشنز – سیشنز کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی۔ تربیت کے دوران ریاستی تعلیمی بنیادی سے4 202 کے تحت زبان، ریاضی، فنون لطیفه، صحت و جسمانی تعلیم عملی سرگرمیوں اور بچوں کی مجموعی ترقی جیسے کلیدی نکات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اساتذہ کا ان مضامین سے متعلق مشقوں، تدریسی سرگرمیوں اور عملی تربیت کے مراحل سے گزارا گیا۔ اس تربیت کی خاص بات یہ ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران انہی تربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعے ریاست بھر 3 451 اردو میڈیم پرائمری اساتذہ کو بھی جدید نصاب اور تدریسی رہنما خطوط پر تربیت دی جائےگی۔ناندیڑ ضلع سے اس ریاستی تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے اساتذہ میں محمد مظفرالدین ( سر سید اردو ہرائمری اسکول مومن پورہ ناندیر) ڈاکٹر عبدالعلیم ( ناندیڑ واگھالہ مونسپل کارپوریشن اسکول نمبر ۸ قیوم پلاٹ ناندیڑ) یوسف خان (ضلع پریشد پرائمری اسکول واجے گاوں ناندیڑ)شامل ہیں، جن کی نمائندگی پر تعلیمی حلقے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس موقع پر موجود تسہیل کاروں اور افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہاراشٹر اور عزم میں اردو میڈیم اسکولوں کا نصاب اور درسی کتب بین الاقوامی معیار کی حامل ہوں گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے