कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میں ہسپتال نہیں چھوڑوں گا، غزہ کے ایک محصور ہسپتال میں ڈاکٹر کے آخری الفاظ

غزہ:۱۴؍نومبر:غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی محاصرے میں گھرے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کا یہ اعلان کہ وہ اپنے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اس کے آخری الفاظ ہوں گے۔ اس کے ان الفاظ کیتھوڑی دیر کے بعد اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے اسے اور کئی زخمیوں اور مریضوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔”میں نہیں چھوڑوں گا”یہ غزہ کے فرزند فلسطینی ڈاکٹر ھمام اللوح کا المیہ ہے، جس کا اس وقت سوشل میڈیا پر چرچا ہو رہا ہے۔ اس کی موت اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں ہوئی جس نے ان کی اہلیہ کے خاندان کے گھر کو تباہ کر دیا، جہاں وہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔سوشل میڈیا کے کارکنوں کے مطابق ھمام اللوح الشفا اور الاقصی شہدا ہسپتالوں میں واحد نیفرولوجسٹ تھے۔ کل پیر کی صبح اسرائیلی بمباری میں شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے آخری الفاظ وائرل ہوئے۔اپنی موت سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت پہلے ڈاکٹر اللوح نے غزہ میں جنگ کے بعد آنے والوں کی توجہ اس وقت حاصل کی جب معروف امریکی صحافی ایمی گڈمین نے گزشتہ ہفتے کو ان سے پوچھا "آپ اور آپ کا خاندان جنوبی غزہ کی طرف کیوں نہیں نکل جاتا؟۔ڈاکٹر نے اسے جواب دیا اور یہ اس کے آخری الفاظ تھے کہ "اگر میں چلا جاؤں تو مریضوں کا علاج کون کرے گا؟ وہ جانور نہیں ہیں، انہیں صحت کی مناسب دیکھ بھال کا حق ہے اور میرا فرض ہے”۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں گیارہ ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس وقت اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کررہی ہے اور اس نے غزہ کے ہسپتال کا محاصرہ شروع کررکھا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے