कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

"میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہیں” بل گیٹس کو چائے پیش کرنے والے انڈین کا انکشاف

نیویارک:3؍مارچ:امریکی ارب پتی بل گیٹس کو چائے پیش کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم کے بعد ویڈیوپوسٹ کرنے والے انڈین ڈولی چائے والا نے پہلی باراس کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔چائے فروش جس کا تعلق بھارت کے شہرناگپورسے ہے نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویوکے دوران انکشاف کیا کہ وہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نہیں جانتے تھے کہ وہ کون ہے؟۔اس نے کہا کہ "میں نے سوچا کہ وہ ایک غیر ملک کا آدمی ہے اس لیے مجھے اسے چائے پیش کرنی چاہیے۔ اگلے دن جب میں ناگپور واپس آیا تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے کس کو چائے پیش کی ہے”۔اس نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے بالکل بات نہیں کی۔ وہ میرے پاس ہی کھڑے تھے۔ میں اپنے کام میں مصروف تھا۔ چائے پینے کے بعد بل گیٹس نے کہاواہ ! ڈولی کی چائے۔مشہورچائے فروش کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مخصوص انداز میں چائے تیار کرنے کے لیے حیدرآباد مدعو کیا گیا تھا لیکن انہیں بل گیٹس کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔جب ڈولی سے ناگپور میں چائے بیچنے والوں کے انوکھے لباس کے بارے میں پوچھا گیا تواس کا کہنا تھا کہ میں نے یہ انداز نہیں اپنایا۔”این ڈی ٹی وی” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چائے بیچنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
"میں مسکراہٹ کے ساتھ چائے بیچنا چاہتا ہوں”
ڈولی نے خوشی سے بتایا کہ وہ زندگی بھر سب کو مسکراتے ہوئے صرف چائے بیچنا چاہتا ہے اور بدلے میں وہ تمام مسکراہٹیں وصول کرنا چاہتا ہے۔سوشل میڈیا پردھوم مچانے والی ویڈیو میں بل گیٹس کو چائے کا آرڈر دیتے ہوئے دکھایا گیا اور یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی اسے لاکھوں ویوز مل گئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چائے بیچنے والے نیاپنی ٹوکری پر چائے تیار کرنے کے لیے جو انوکھا طریقہ اپنایا ہے وہ اس کی ایک خاص بات ہے۔کیونکہ یہ ہندوستان میں اس محبوب مشروب کو بنانے کے فن کی ایک جھلک فراہم کرتا ہے۔چائیبیچنے والے کے اب انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالوورز کی ایک بڑی تعداد ہے، جہاں وہ اپنے کلپس اور تصاویر شیئر کرکے اپنے فالورز سے رابطے میں رہتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے