कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر

آج پلٹ کر دیکھو تو کارواں بڑھتا گیا(ڈاکٹر ہارون رشید باغبان)

از قلم: آفرین شیخ شولاپور

استاد معاشرے کے میر کارواں ہے اور جس معاشرے کے میر کارواں اچھے ہو معاشرہ کمال کو پہنچ جاتا ہے۔
قرآن پاک میں استاد کی عظمت کے بارے میں براہ راست آیات موجود نہیں ہیں لیکن علم اور علم سکھانے والے کو بہت اہمیت دی گئی ہے مثلاً قرآن کریم کی پہلی آیت سورہ العلق کی پہلی آیت جو پڑھنے اور قلم کے استعمال کا ذکر کرتی ہیں ساتھ ہی ساتھ سورہ الزمر میں اللّٰہ تعالی اہل علم کو بلند درجہ عطا فرمانے کا ذکر کرتا ہے استاد کو نائب رسول ،انسان ساز اور روح کو عطا کرنے والے زندگی کی مانند درجہ دیا گیا ہمارے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں معلم بنا کر بھیجے گئے تھے۔
یو تو اُردو سے تعلق میرا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے اُردو نے جتنی عزت مجھے عطا کی ہے شاید ہی کسی اور مضمون میں اتنی عزت حاصل ہوتی
قلم جب بھی اٹھا ہے کسی نا کسی نقاط کو اجاگر کرنے کے اٹھا ہے۔قلم اور خاموش تحریری الفاظ اپنے آپ میں وہ آواز اور دم رکھتے ہیں شاید وسیع مجموعہ میں لوگ سن کر سمجھ نا پائے یا ان سنی کر دیں۔
بطور معلم میں نے بذات خود جس ادارہ میں کام کرنا شروع کیا وہ ادارہ شہر شولاپور کا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ جس کو ام المدارس بھی کہا جاتا ہے وہاں سے میں نے زندگی کے کئی اسباق سیکھے
جن کو دیکھتے ہوئے سیکھا اگر آج انکا ذکر نا کرو تو یہ افسوس کی بات میرے لیے ہوگی
یہ مضمون کو لکھتے وقت سوچنا پڑھا آخر لکھو تو کیا لکھوں کیونکہ انہوں نے جس طرح سماج و معاشرے میں اپنا مقام بنایا ہے یہ ایک مضمون اس کے ایک پہلو کو بھی مکمل نہیں کر سکتا جتنی تعلیمی خدمات بطور صدر مدرس محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر نے لگتار انجام دی ہے
ان کی ان گنت ڈھکی چھپی کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ ہر دل عزیز طلباء طالبات کے لیے صرف نہیں ہے بلکہ آنے والی نئے دور کے اساتذہ کے لئے ایک نمونہ انسانیت کی طرح ہے لوگ اُنہیں اُن کے صرف نام سے اس لیے جانتے ہیں کیونکہ انہوں نے معاشرے میں اس قدر خدمات انجام دیں جیسا یہ اُن کے لیے سب سے اولین فرایض میں سے ایک ہو۔سوچنے اور رشک کرنے والے بات تو یہ ہے کہ اللّٰہ ہر ایک سے کام نہیں لیتا اللّٰہ جس کو اپنے محبوب بندوں میں شمار کرتا ہے اُن سے ہی انسانی حقوق خدمات کے کن لیتا ہے محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر نے اپنی صلاحیت کا لوہا ہر جگہ منوایا ایک مضمون کے ملعم نا ہوتے ہوئے مصنف،شاعر ادیب ،ڈراما نگار فنکار ہر ایک ساز کا پہلو رکھنے والی شخصیت ہے سماج کو ڈراموں کے ذریعے حقیقی آئینہ دیکھاتی ہوئی کتاب انہوں نے ڈراما نگار کی صورت میں لکھی جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا۔بچوں کا طبع زاد اُردو کا مجموعہ رکھنے والی کتاب "آئینہ”۔
حجاب جو آج اس دور میں نفسہ نفسی کا عالم بن گیا ہے ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر نے حجاب یعنی برقع یونیفارم کی صورت میں ادارہ میں پڑھنے والی طالبات کے لیے پیش کرکے معاشرے کو ایک خوبصورت پیغام اور ایک بہترین جوابی صورت میں عطا کیا۔یہ ادارہ صرف دنیاوی تعلیم ہی نہیں بلکہ دینی تعلیم پر بھی زور دیتا ہے اس لیے محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر کی کاوشوں کی وجہ سے حفظ کلاس کا آغاز اس ادارہ میں شروع ہوا۔ہرسال تعلیم حاصل کرنے والے طلباء
طا لبات کے لئے اسکول بس کا انتظام کیا گیا ۔
میں بطور معلم سے زیادہ ایک مہشور و معروف اخبار کی رپورٹر ہونے کی حیثیت سے اگر اپنی خاص پیش کش کو آج موقع غنیمت سمجھ کر پیش نا کرتی منظر عام پر نا لاتے تو شاید ملال ہمیشہ رہتا
میں اس با عزت ہستی کی خدمات کو یوں اشعار کی صورت میں قلم بند کرنا پسند کروگی کہ ،
سنگ ہے قیمت تراشا اور جوہر کر دیا،
شمع علم و آگہای سے دل منور کر دیا،
فکر و فن تہذیب و حکمت دی شعور آگہی،
گمشدان راہ گویا کہ رہبر کر دیا،
دے جزا خدايا تو اس باغباں کو،
جنہوں نے غنچوں کو کھلایا اور گل تر کر دیا
محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر نے قوم کے طلبہ و طالبات کو کچھ یوں بنایا جیسے ہیرے کو کوئلے کھان سے نکال کر اُنہیں اس طرح تراشا جاتا ہے کہ دیکھنے والے صرف ہیرے کی خوبصورتی،چمک اور بیش بہا قیمت کی طرح مائل ہوتے ہیں ،
ان کی اس تعلیمی خدمات کو مدد نظر رکھتے ہوئے اور یوم اساتذہ کے موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے اللّٰہ سے دعا گو ہے کہ ہر دور میں ایک ایسا معلم پیدا ہو جس کے اندر قوم و ملّت کا جذبہ ہو
تم سے ملت و اقوام کی خوش حالی ہے،
تم نے کشتی طوفان سے نکالی ہے،۔
فرش کی خاک کو پرواز سکھا ئی ،۔
تم نے تقدیر ہزاروں کی بدل ڈالی ہے،
طفل بے حس کو سر عرش بیٹھایا تم نے،۔
تم نے پتھر کو شکل مورتی میں ڈھالی ہے،
ڈال کر خون جگر باغ کو سینچا تم نے
کہ ہر ایک پھول نے باغ میں خوشبو لائی ہے
اس باغ چمن اور معزز ہستی کے لئے ہم دعا گو ہے کہ اللّٰہ اُنہیں ہمیشہ بہترین اجر سے نوازتا رہے اور دنیا آخرت کی ہر بھلائی اُن نے انتظار میں بیٹھی رہی
تمام اعتبار کے قارئین کو یوم اساتذہ کی پر خلوص مبارک باد۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے