किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میل ملاپ نہ رکھنا اور تنہا رہنا، موت کو جلد دعوت دینے کے مترادف ہے، تحقیقی رپورٹ

لندن:24؍مئی: لوگوں سے میل ملاپ نہ رکھنا اور تنہا رہنا موت کو جلد دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اس بات کا انکشاف طبی جریدے بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو کم از کم مہینہ میں ایک بار دوستوں یا عزیز اقارب سے ملنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں اور ایسی کاوش نہ کرنے والے افرادکی قبل از وقت موت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ برطانیہ میں 83لاکھ افراد تنہا رہتے ہیں لیکن ایسے افراد جوکسی کے ساتھ رہتے ہیں لیکن میل جول سے گریز کرتے ہیں انہیں بھی جلد موت کاخطرہ لاحق ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے نتائج گلاسگویونیورسٹی کے ماہرین تقریبا 5لاکھ افراد کی ہیلتھ اینڈ جینیکٹس سے متعلق یوکے بایو بینک سے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطالعہ سے اخذ کئے ہیں جس میں تقریبا 57برس کی عمر کے تقریبا 5لاکھ افراد کا ساڑھے بارہ برس تک سماجی رابطوں کا پانچ مختلف طریقوں سے جائزہ لیاگیا۔ اسٹڈی کے اختتام پر 33,135افراد انتقال کر گئے جن میں سے 5,112 کا انتقال دل کے امراض کے سبب ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو اپنے عزیز وں یادوستوں سے بالکل نہیں ملتے ان کے ایسے افراد کی نسبت جو ملتے ہیں جلد موت کا خطرہ 39فیصد بڑھ جاتا ہے اور ایسے افراد جو ہفتہ وار گروپ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں جیسا کہ گانے کی کلاس، چرچ جانا یا دیگر مقامات پر تو ایسے افراد کے جلد مرنے کا امکان بھی کم ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر خاندان کے افراد اکھٹے ہوتے ہیں اور مل کر خوشیاں منانے کے ساتھ تحائف کا تبادلہ بھی کرتے ہیں لیکن ایک سروے کے مطابق ملک بھر میں ہر سات میں سے ایک شخص کرسمس کا دن اکیلے گزارے گا ان میں 16فیصد کے عزیز و اقارب یا دوست بہت دور رہتے ہیں اور 13فیصد کو کسی نے مدعو ہی نہیں کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے