किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہوش ناز کی دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی

ناندیڑ: 27؍مئی ( راست) صفا مروہ ہائی اسکول ناندیڑ کی ہونہار طالبہ مہوش ناز بنت شیخ معین نے دسویں جماعت کے امتحانات میں%79فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنی محنت، عزم اور تعلیمی دلچسپی کا شاندار ثبوت دیا ہے۔ جو ان کی ہمہ جہت تیاری اور تعلیمی قابلیت کو ظاہر کرتے ہیں۔اس شاندار کامیابی پر اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور دیگر عملے نے مہوش ناز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسکول انتظامیہ نے کہا کہ مہوش شروع سے ہی ایک سنجیدہ، باصلاحیت اور محنتی طالبہ رہی ہیں، جنہوں نے ہر مضمون میں بہتر کارکردگی دکھائی۔عزیز و اقارب، ڈاکڑ محمد سمیع اللہ خان، انیس صدیقی صاحبہ، ثناء اللہ خان ، طالعیہ پیٹل ،صفی اللہ خان ، افشاں بیگم،عبدالقیوم صاحب،صدیقی، عبدالروف صدیقی، عبدالرزاق صدیقی،سعدیہ صدیقی، ادیبہ پیٹل ،صباحت صدیقی، ماریہ صدیقی، قاضی سرور،شیخ کلیم احمد،شیخ دولت ،ذاکر احمد، شیخ شاکر احمد،شیخ اخلاق احمد،عطاءالرحمن،ضیاء الرحمن، شجاع الرحمٰن مہوش ناز کو دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔مہوش ناز نے اس کامیابی کا سہرا اپنے ناناجان شیخ عبد الرحمن صاحب اور والدہ کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل محنت کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے خاندان اور ادارے کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے