किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

`مہا نگر پالیکا اکولہ پربھاگ رچنا کو سمجھنے کے لیے ایم ڈی ایف کی جانب سے اہم نشست کا کامیاب انعقاد

اکولہ: 12 جولائی (راست)کل بعد نماز مغرب، زم زم ہوٹل ہال، سبھاش چوک، اکولہ میں مہاراشٹر ڈیموکریٹک فورم ضلع اکولہ کی جانب سے ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر اکولہ کے تقریباً موجودہ، سابق اور الیکشن میں حصہ لینے والے وارڈ ممبران و نگر سیوک صاحبان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس نشست کا مقصد "پربھاگ رچنا” یعنی وارڈ تشکیل کی حقیقت اور اس کے پس منظر کو سمجھنا تھا۔نشست کی نظامت معلم عرفان قریشی صاحب نے کی جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت اظہر چودھری صاحب نے حاصل کی۔ تمام شرکاء نے انفرادی طور پر اپنا تعارف پیش کیا۔بعد از افتتاحی کلمات محمد یونس صاحب (کنوینر MDF ضلع اکولہ) نے پیش کیے، جنہوں نے بلدیاتی سطح پر اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔مرکزی گفتگو دہلی سے تشریف لائے محترم محمد وسیم ساگر صاحب نے کیا، جو زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا سے وابستہ ہیں اور پربھاگ رچنا پر قومی سطح پر کام کر رہے ہیں۔اس کے بعد ایک اوپن سیشن رکھا گیا جس میں شرکاء نے کھل کر اظہارِ خیال کیا اور اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔نشست کا اختتام نجیب الرحمن خان (ضلعی کو کنوینر MDF اکولہ) کی مدلل اور پُرمغز گفتگو پر ہوا۔ انہوں نے مہانگر پالیکا الیکشن میں عوامی شمولیت، باہمی اتحاد، شہر کی ہمہ جہت ترقی، بین المذاہب بھائی چارہ، اور ووٹرز میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی ماضی میں انجام دی گئی ایم ڈی ایف کی سرگرمیوں کو مقاصد کے ساتھ پیش کیا انہوں نے تمام شرکاء اور مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ نشست شہر اکولہ میں منظم سیاسی شعور بیدار کرنے اور ایک متحدہ، باشعور قیادت کی بنیاد رکھنے کی جانب ایک مؤثر قدم تھی۔ جس میں وارڈ ممبران عبد الرحیم صاحب، نوشاد صاحب، عرفان صاحب، ضمیر صاحب، سلام صاحب، عبد اللہ صاحب، افسر قریشی صاحب، محمود عثمان صاحب ، شہزاد انور صاحب، کلیم خان صاحب، فضل پہلوان صاحب، محفوظ قریشی صاحب ، آصف احمد، نکیر صاحب کے بھائی، شاہد خان، فیصل عزیزی صاحب، پروفیسر محمد اعجاز، مونٹو بھائی، ایڈوکیٹ ربعی، ندیم سیٹھ صاحب، نوید خان پٹھان صاحب، سید تقی الدین صاحب اور ان سیاستدانوں کے علاوہ سماجی قائدین نے بھی شرکت کی تھی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے