कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر میں امراوتی ناگپور ہائی وے پر بس حادثہ، ایک ہلاک

امراوتی: 25 اگست:مہاراشٹر میں امراوتی-ناگپور ہائی وے پر ایک زبردست سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 18 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے میں بس ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع کے مطابق ناگپور سے امراوتی جارہی شیو شاہی بس (ایم ایچ 09 ای ایم 1778) حادثے کا شکار ہوگئی۔ جانوروں کو بچانے کی کوشش کے دوران ڈرائیور پہلے بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور پھر بس سڑک سے نیچے جاکر الٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین مسافر ابھی بھی بس کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔ بس میں کل 32 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد نندگاؤں پیٹھ پولیس موقع پر پہنچی اور راحت کاری کا کام شروع کیا۔ تمام زخمی مسافروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ صبح 9 سے 9:30 کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے بعد سڑک کے ایک طرف ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہی۔ بس کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ اس دوران شاہراہ پر کافی دیر تک جام کی صورتحال رہی۔ دور دور تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی تھیں۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ بس ڈرائیور کے مطابق گائے اور بیلوں کا ریوڑ مخالف سمت سے سڑک پر آیا تھا جس کی وجہ سے وہ بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور الٹ گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے