कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا، ضلع شاخ ناندیڑ کی نئی مجلسِ عاملہ کا اعلان

ضلع صدر کے طور پر شیخ رؤف شیخ یوسف اور ضلع سکریٹری کے طور پر بابر احمد عبدالقادر بلا مقابلہ منتخب

اردھاپور: 23؍فروری (شیخ زبیر)مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا (ضلع پریشد) ضلع شاخ ناندیڑ کی مجلسِ عاملہ کی مدت مکمل ہونے کے پیشِ نظر تنظیم کے ریاستی دفتر، رحمان نگر، ناندیڑ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی صدر جناب ایم۔ اے۔ غفار صاحب نے کی، جبکہ بطورِ مہمانِ خصوصی ریاستی چیف مشیر ڈاکٹر محمد عبدالرافع شریکِ محفل رہے۔اجلاس میں ضلع بھر کے وہ اساتذہ اور عہدیداران شریک ہوئے جو تدریسی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور تنظیمی سرگرمیوں میں خلوص و دیانت کے ساتھ حصہ لیتے رہے ہیں۔ تین سالہ مدت کے لیے نئی مجلسِ عاملہ کا انتخاب حسبِ ذیل عمل میں آیا:
ضلع صدر: شیخ رؤف شیخ یوسف
ضلع سکریٹری: بابر احمد عبدالقادر
ضلع چیف مشیران:
محبوب خان شمشیر خان قندھاری (موظف مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول تامسہ)
محمد افسر عباسی (صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول بھوجر)
محمد محسن عبدالغفار
ضلع کارگزار صدر: ڈاکٹر شیخ نبیل شیخ مولا
ضلع خازن: یوسف خان محی الدین خان
ضلع نائب صدور:
شیخ علیم شیخ چھوٹو
محمد سرفراز محمد اطہر
امجد خان قادر خان
سید جمیل سید اسماعیل
ضلع معاون سکریٹریان:
مجاہد صدیقی بشیر الزماں
سید مقبول سید حمید
قاضی محمد سلطان الدین نعیم الدین
محمد مقیت عبدالرحمن
ضلع منتظمین:
شیخ محمد عتیق
محمد یونس قریشی
قاضی محمد رضی الدین
سید ناجی الدین
ابوبکر صدیق
ضمیر احمد شیخ رتن جی
محمد جعفر نائک
محمد قیوم محمد غوث قریشی
ضلع خواتین نمائندگان:
رضوانہ بیگم موسیٰ خان
انوری بیگم سید حبیب
اسماء کوثر محمد الیاس
شبانہ بیگم اسداللہ خان
انچارجِ نشر و اشاعت: ظہیر احمد محمد حیات
تقریب کی نظامت شیخ علیم شیخ چھوٹو نے نہایت عمدگی سے انجام دی، جبکہ آخر میں ضلع سکریٹری بابر احمد عبدالقادر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔نومنتخب ضلع صدر شیخ رؤف شیخ یوسف نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ تنظیم کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اردو اساتذہ کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے