कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتگان کو انعامی رقم منتقل قابل تعریف اقدام

ایگزیکٹو آفیسر شعیب هاشمی اور چیئرمین سید حسین اختر کی کاوشیں رنگ لائیں، ایوارڈ یافتگان میں خوشی کی لہر

ملکاپور : 25 /فروری ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے مختلف شعبٔہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ، صحافیوں اور دیگر ممتاز شخصیات کو دیے گئے ایوارڈز کی انعامی رقم بالاآخر تمام ایوارڈ یافتگان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے۔ ان ایوارڈ ز میں سند، مومینٹو اور نقد رقم شامل تھی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں مختلف انتخابات کے باعث ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے انعامی رقوم کی منتقلی میں تکنیکی تاخیر پیش آئی تھی۔ تاہم اب ضابطہ اخلاق کے خاتمے کے بعد اکیڈمی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یہ معاملہ مکمل کر لیا ہے، جس سے ایوارڈ یافتگان میں اطمینان اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس اقدام و فیصلے کو ہرسو پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے. اس سلسلے میں اکیڈمی کے ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی اور چیئرمین سید حسین اختر کی مسلسل پیروی اور مؤثر کوششیں ثمر آور ثابت ہوئیں ان کی سنجیدہ کاوشوں کے باعث دیرینہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکا آپ نے یہ شاندار پرفارمنس دے کر ایوارڈ یافتگان کا دل موہ لیا اور متعدد ایوارڈ یافتگان نے پیغامات کے ذریعے اکیڈمی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے تاہم انتظامیہ نے ایوارڈ یافتگان کے لئے جو جاندار اقدام اٹھایا اس کو سراہتے ہوئے خوش دلی سے شکریہ ادا کیا جارہاہے اور کہا جارہا ہے کہ ایگزیکٹو اور چیرمین صاحب کی مسلسل محنت اور سنجیدہ اقدامات کے باعث یہ مرحلہ جلد کامیابی سے مکمل ہوا. ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی نے اس موقع پر بتایا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 کے تمام ایوارڈ یافتگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کی ایوارڈز کی رقم متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ یافتگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کریں اور رقم موصول ہونے کے بعد تحریری طور پر اردو ساہتیہ اکیڈمی کو اطلاع فراہم کریں، تاکہ ریکارڈ کی تکمیل کی جا سکے۔ اکیڈمی کے اس اقدام کو اردو حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ بھی اردو زبان و ادب کی سربلندی ، عروج و ترقی ، تحفظ و فروغ کے لیے انتظامیہ ایسے اقدامات بروقت اور شفاف طریقے مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ انجام دیتا رہے گا. انتظامیہ کی خواہش ہیکہ اردو زبان و ادب سے منسلک باصلاحیت أفراد کی حوصلہ افزائی، ہمت افزائی انکی اولین ترجیح ہے اگر آپ کا بھرپور تعاون حاصل ہوتو انشااللہ آںٔندہ بھی مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے