कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے چھوٹ دی، نیا نظام نافذ

ممبئی: 23 اگست:مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سارنائک نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اٹل سیٹو، ممبئی-پونے ایکسپریس وے اور سمردھی مہا مارگ سمیت کچھ بڑے ٹول پلازوں پر برقی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نیا نظام 22 اگست کی آدھی رات سے نافذ ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور اجیت پوار کی رہنمائی میں لیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد ریاست میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جسے موٹر وہیکل ٹیکس ایکٹ 1958 کے تحت نافذ کر دیا گیا ہے۔اس کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کو مخصوص راستوں اور ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ الیکٹرک فور وہیلر (ایم2, ایم3,ایم6 زمرہ) اور الیکٹرک بسوں کو چھوٹ کا فائدہ ملے گا۔ اس میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (ایس ٹی یو) کے تحت چلنے والی بسیں اور نجی الیکٹرک بسیں شامل ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سارنائک نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف برقی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یہ آلودگی کو کم کرنے اور ریاست میں صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔ وزیر کے مطابق، یہ پالیسی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے پر مجبور کرے گی اور ریاست کو سبز اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں مدد کرے گی۔ ٹول کی چھوٹ ای وی کے مالکان کو بھی مالی راحت فراہم کرے گی، جو ای وی کی مقبولیت کو تیز کر سکتی ہے۔ وزیر کا ماننا ہے کہ اس اقدام کو مہاراشٹرا کو ملک کی برقی گاڑیوں کے لیے سازگار ریاستوں میں سے ایک بنانے کی سمت میں ایک مضبوط پہل سمجھا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے